صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کا گوالیجس لیٹو اسمبلی کے ارکان سے خطاب


صدر مرمو نے گوا کی عوامی زندگی اور کارکنوں میں خواتین کی شرکت میں اضافے پر زور دیا

Posted On: 23 AUG 2023 6:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (23 اگست 2023 ) کو پوروورم ، گوا میں گوا قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں صدر نے کہا کہ انھیں ایسے عوام کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے جو مختلف مذاہب، عقائد اور طبقوں سے تعلق رکھنے کے باوجود’’ ایک گوا اور ایک ہندوستان‘‘میں یقین رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ یہ وحدت کا عقیدہ ہمیشہ گوا کے عوام میں رواں رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گوا کی آزادی کے بغیر ہندوستان کی آزادی بھی نامکمل تھی اور اسی جذبے کے ساتھ ملک بھر کے عوام نے گوا کی آزادی کی تحریک میں حصہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے گوا کی آزادی کے لئے لڑائی کی۔ انھوں نے کہا کہ گوا کی آزادی کی لڑائی کےد وران ہندوستانی پرچم اور جے ہند کا نعرہ استعمال کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ گواکے عوام غیر ملکی تسلط سے نجات پانے کے بعد ہندوستان کے ساتھ جڑنا چاہتے تھے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گوا ترقی کے کےکئی پیمانوں پر ایک ممتاز ریاست ہے۔ اس ریاست میں فی کس آمدنی قومی اوسط سے تقریبا ڈھائی گنا زیادہ ہے ۔ گوا اور بھی کئی اعتبار سے ممتاز ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ان شعبوں میں پانی کا بندوبست ،برٓامدی تیاریاں، اختراع، تعلیم اور صحت شامل ہیں۔ لیکن ایک شعبہ جس پر گوا کے عوام اور حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ ہے عوامی زندگی اور کارکنوں میں خواتین کی شمولیت ۔ انھوں نے کہا کہ گوا میں کام کرنے والی خواتین کا تناسب نسبتا کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ گوا جیسے کھلے اور آزاد خیال معاشرے کے لئے یہ مناسب صورتحال نہیں ہے اور اس کی صورتحال کو بدلنے کیلئے کوشش ہونی چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قانون سازیہ ،وہ مقدس ادارے ہیں جو عوامی اقتداراعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان مقدس اداروں میں عوامی نمائندے مفاد عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور فیصلے کرتے ہیں۔ لہذا ان کاروائیوں میں ارکان کی بامعنیٰ اور موثر نمائندگی اہمیت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برس سے گوا قانون ساز اسمبلی کی کارروائی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس براہ راست برڈ کاسٹ کے ذریعہ عام آدمی یہ دیکھتے ہیں کہ ان کے نمائندے کس طرح ان کے معاملات کو ایوان میں اٹھارہے ہیں۔ یہ براہ راست کارروائی عوامی نمائندوں اور عوام کے تعلقات کو مستحکم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ عوامی نمائندوں پر زیادہ ذمہ داری بھی عائد کرتی ہے۔ ایوان میں عوامی نمائندوں کا رویہ مناسب ہونا چاہئے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ گوا قانون ساز اسمبلی میں شروع ہی سے تبادلہ خیال اور مذاکرات کا صحت مند رجحان رہا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ گوا قانون ساز اسمبلی کے ارکان گوا کے عوامی کی امنگوں اور توقعات کی پاسداری میں اچھی نظیر قائم کرتے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے تئیں دنیا کی رائے بدل گئی ہے۔ ہم دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن چکے ہیں اور تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر ہیں’’۔ ایک کرہ ارض ، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘کے منتر کے ساتھ ہندوستان جی ٹوئنٹی ممالک کے اشتراک وتعاون کے ساتھ موجودہ عالمی آزمائشوں کے مشترکہ حل نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ہندوستان کے امکانات اور ثقافت کو پیش کرنے کا اچھا موقع ملا ہے اور ہمیں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اس اہم وقت میں گوا کے عوام اور یہاں کی حکومت کی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ گوا کو ترقی کا ایک ایسا نمونہ بنایا جائے جس کی دیگر ریاستیں تقلید کرسکیں۔ یہ امرت کال میں گوا کا ملک کے تئیں ایک اہم کردار ہوگا۔

صدر جمہوریہ کی اسپیچ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

******

U.NO:8737

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1951549) Visitor Counter : 106