قانون اور انصاف کی وزارت

ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت کمپیوٹرائزیشن اور وائڈ ایریا  نیٹ ورک کنیکٹیویٹی

Posted On: 23 AUG 2023 3:27PM by PIB Delhi

ای  کورٹ  پروجیکٹ کے تحت وائیڈ ایریا نیٹ ورک (ڈبلیو اے این ) پروجیکٹ کا مقصد او ایف سی ، آر ایف، وی ایس اے ٹی  جیسی مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں پھیلے تمام ڈسٹرکٹ اور ماتحت عدالتوں کے احاطے کو جوڑنا ہے۔ مارچ 2023 تک، 2992 سائٹس میں سے 2976 سائٹس کو 10 ایم بی پی ایس سے 100 ایم بی پی ایس بینڈ وڈتھ کی رفتار (99.5 فیصد سائٹس مکمل کرنے) کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ یہ ای کورٹ  پروجیکٹ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو ملک بھر کی عدالتوں میں ڈیٹا کنیکٹیویٹی کو یقینی بناتا ہے۔

ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت بہت سی عدالتیں دور دراز کے علاقوں میں واقع ہیں، جنہیں ایسی سائٹس جو  تکنیکی طور پر قابل عمل نہ ہوں  (ٹی این ایف)  کہا جاتا ہے، جہاں زمینی کیبل استعمال نہیں کی جا سکتی۔ ان سائٹس کو متبادل ذرائع جیسے آر ایف ، وی ایس اے ٹی، سب میرین کیبل وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے جوڑا جا رہا ہے۔ مختلف شراکت داروں کے ساتھ تال میل کے ساتھ، محکمہ 2019 میں کل ٹی این ایف  سائٹس کو 58 سے کم کر کے 2022 میں 1 کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں خزانے کو 95.45 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ان 11 سائٹوں کے لیے بھی ورک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ کووڈ - 19 کے منظر نامے میں، اس ڈبلیو اے این  کنکٹی وٹی  نے ویڈیو کانفرنسنگ کی بہتر سہولیات اور انصاف تک رسائی کو بہتر بنایا ہے۔

 

*************

ش ح۔  ا م ۔

(U-8720)



(Release ID: 1951386) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil