سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر –سی جی سی آرآئی میں ون ویک ون لیب کے لئے تمہیدی پروگرام

Posted On: 23 AUG 2023 1:23PM by PIB Delhi

سماج کے متعدد درجوں کے ساتھ لیبارٹریوں کے سائنٹفک اور ٹیکنولوجیکل  رابطے کو اجاگر کرنے کے مقصد سے، سی ایس آئی آر نے ‘ون ویک ون لیب’ (اوڈبلیو اوایل)کاایک منفرد پروگرام شروع کیا ہے جس کاافتتاح مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  سائنس اور ٹیکنالوجی ، پی ایم او، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  کیا۔

سی ایس آئی آر –سینٹرل گلاس اینڈ سیرامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی جی سی آرآئی )، کولکتہ کے لیے  انسٹی ٹیوٹ میں 22اگست 2023 کو ایک ہفتہ طویل اوڈبلیو اوایل  کے لیے تمہیدی پروگرام منعقد ہوا۔ انڈین ایسوسی ایشن فاردی کلٹیویشن آف سائنس (آئی اے سی ایس )کولکتہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رنجن سین، چیف گیسٹ تھے اور ڈاکٹر دیباشیس بھٹاچارجی، نائب صدر، ٹیکنالوجی اور ٹاٹا اسٹیل کے آراینڈڈی ؛ ڈاکٹررنجن اگروال ، ڈائرکٹرآف سی ایس آئی آر –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ ؛اورڈاکٹرایچ ایس میتی ، سی ایس آئی آر-سی جی سی آرآئی کے سابق ڈائریکٹر ان کے ہمراہ تھے۔ یہ پروگرام انسٹی ٹیوٹ کے ٹیکنالوجی پورٹ فولیو کی نمائشوں سے بھی منسلک تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JY6I.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMWM.jpg

شمع روشن کئے جانے کا منظراورتمہیدی پروگرام کے دوران ڈائس پر موجود معززین

************

 (ش ح ۔ ف ا  ۔  ع ا )

U.No. 8710                      


(Release ID: 1951358) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil