اسٹیل کی وزارت
فولاد کی وزارت کے سکریٹری نے آرآئی این ایل، وشاکھاپٹنم کے اپنے پہلے دورے کے دوران پورے آرآئی این ایل کی اجتماعی کوششوں کی تعریف کی
Posted On:
23 AUG 2023 11:24AM by PIB Delhi
وشاکھاپٹنم میں 22اگست 2023 بروزمنگل راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آرآئی این ایل) کے اپنے پہلے دورے پر فولاد کی وزارت کے سکریٹری ، جناب ناگیندر ناتھ سنہامختلف پروڈکشن یونٹوں جیسے کوک اوون بیٹری 5، بلاسٹ فرنیس 2 اور 3، ایس ایم ایس-2، نئی ایئرسیپریشن یونٹ اوروائرمل کا دورہ کیا وہ ماڈل روم اورایوارڈ گیلری بھی دیکھنے گئے ۔
انھوں نے آرآئی این ایل کے سی ایم ڈی، ڈائریکٹرز اور سینئرافسران کے ساتھ اس کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اس کی تعریف کی اورکہاکہ آرآئی این ایل کافی صاف ستھراپلانٹ ہے اوراس کے ملازمین کو بھی اتنا ہی پیارہے ۔جناب سنہا نے خواہش ظاہر کی کہ آر آئی این ایل ملک کے بہترین اسٹیل پلانٹ کے طور پر ابھرنے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔
اسٹیل ایگزیکٹو ایسوسی ایشن، مختلف ٹریڈ یونینوں، او بی سی ایسوسی ایشن، ایس سی/ایس ٹی ایسوسی ایشنز کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے پلانٹ کو صاف ستھرا رکھنے میں پورے آر آئی این ایل کی اجتماعی کوششوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ ان کے ذریعہ ظاہر کی گئی مختلف تشویش پر غور کریں گے۔
************
(ش ح ۔ ف ا ۔ ع ا )
U.No. 8706
(Release ID: 1951336)
Visitor Counter : 123