وزارتِ تعلیم
تعلیم کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھان نے کرناٹک میں این ای پی کے خاتمہ سے متعلق ریاستی حکومت کی دلیل پرسوال اٹھایا
وزیرموصوف نے اس فیصلے سے نوجوان نسل پر مرتب ہونے والے تاثرات کے بارے میں سخت تشویش ظاہرکی
Posted On:
22 AUG 2023 8:00PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں این ای پی کو ختم کرنے کے کرناٹک حکومت کے فیصلے پرشدید تشویش ظاہرکی۔وزیرموصوف نے اس فیصلے سے نوجوان نسل پرپڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کرناٹک حکومت رسمی تعلیم کے ایک حصے کے طور پر بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کی مخالفت کر رہی ہے۔انھوں نے حیرت کا اظہارکیا ہے کہ کیا ریاستی حکومت نہیں چاہتی کہ بچےکلاس 2 مکمل کرنے تک بنیادی خواندگی اورریاضی سے متعلق صلاحیت حاصل کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ریاستی حکومت کرناٹک میں ہندوستانی کھلونوں، کھیلوں، کھیل پر مبنی تعلیم اور ‘چنیمانے’کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا ریاستی حکومت کنڑ اور دیگر بھارتیہ زبانوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ این ای ای ٹی ، سی یوای ٹی ، جے ای ای جیسے امتحانات کو شفاف طریقے سے کنڑ میں منعقد کرنے کی مخالفت کی ہے، انھوں نے سوال کیاکہ کیاریاستی حکومت اسکولی ایجوکیشن میں تعلیم کے اہم شعبوں کی شکل میں کثیرمضامین پرمشتمل تعلیم ، پیشہ ورانہ تعلیم ، فزیکل ایجوکیشن ، آرٹ اورکھیل کو مربوط کرنے،کی مخالفت کرتی ہے ۔انھوں نے مزید سوال کیاکہ ریاستی حکومت نہیں چاہتی کہ کرناٹک کے نوجوان قومی تحقیقی فاؤنڈیشن کے توسط سے عالمی معیارکی تحقیقی سہولیات کافائدہ اٹھائیں ۔
انھوں نے ریاستی حکومت کے فیصلے پرسوال اٹھایاکہ وہ کیوں نہیں چاہتی کہ طلباء اکیسویں صدی کی تعلیم کے لئے بامعنی نئی نصابی کتابوں کا استعمال کرتے ہوئے اکیسویں صدی کی نئی اورابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز اوران سے متعلق زندگی کی ہنرمندی کے بارے میں سیکھیں ۔ انھوں نے کرناٹک کے طلباء کے سیکھنے کے دوران کمانے کے مواقع پرتشویش ظاہرکی ، جوگنوائے جاچکے ہیں ۔جناب پردھان نے مزید سوال کیاکہ کیاریاستی حکومت نہیں چاہتی کہ ڈی آئی ای ٹی اور ایس سی ای آرٹی کو سینٹرآف ایکسی لینس کے طورپر پھرسے بہترمقام دلاکراساتذہ کی صلاحیت سازی کو مستحکم کیاجائے ۔یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو مستقبل میں اپنی آئی ٹی ہنرمندی کے لئے جانے جانے والے ریاست کے اجتماعی مستقبل کو متاثرکرے گا۔
انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو تعلیم کو ہتھیارنہیں بناناچاہیئے کیونکہ این ای پی پراس طرح کے بیانات کرناٹک کے طلباء کے مفاد سے سمجھوتہ کررہے ہیں ۔
************
(ش ح ۔ ف ا ۔ ع ا )
U.No. 8701
(Release ID: 1951310)
Visitor Counter : 125