نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے تمغہ جیتنے والے ریکوور اور کمپاؤنڈ زمرے کے تیر اندازوں کی عزت افزائی کی
Posted On:
22 AUG 2023 8:35PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے منگل کے روز تمغہ جیتنے والے ریکوور اور کمپاؤنڈ تیر اندازوں کی عزت افزائی کی، جنہوں نے پیرس میں ورلڈ کپ 2023 مرحلہ چار اور عالمی چمپئن شپ برلن میں ملک کو تمغے دلائے۔ یہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس اگست 2023 میں ہوئے تھے۔
بھارت نے پیرس میں سونے کے 2، کانسے کے 3 تمغوں سمیت کل 5 تمغے جیتے، جب کہ برلن مقابلوں میں بھارت نے کل 4 تمغے حاصل کیے، جن میں سونے کے 3 اور کانسے کا ایک تمغہ شامل تھا۔
منگل کے روز عزت افزائی کی ایک تقریب میں کل 13 تیر انداز موجود تھے، جن میں تاریخ رقم کرنے والے آدتیہ گوپی چند سوامی اور اوجس پروین دیوتالے بھی موجود تھے۔ کھیلو انڈیا ایتھلیٹ آدتیہ گوپی چند سوامی نے تیر اندازی عالمی چمپئن شپ میں نہ صرف سب سے کم عمر تیر انداز ہیں، بلکہ وہ عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئی ہیں۔ ادھر اوجس پروین دیوتالے تیر اندازی کی عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد تیر انداز بن گئے ہیں۔
ہونہار اور باصلاحیت تیراندازوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ میں سبھی تیر اندازوں کو ان کی بہترین کارکردگی کےلیے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ تحقیقاتی ٹیم نے آ پ کی کارکردگی کا تجزیہ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اچھے نتائج کا آپ کا رجحان جاری رہے گا۔
کیمپ میں تیر اندازوں کی جانب سے مشترک کی گئی خوبصورت دوستی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ ٹیم میں ہر معاملےمیں جذبہ اور جوش پایا جاتا ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ نہ صرف کوچز بلکہ سینئرز نے تیر اندازوں کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں کافی مدد کی اور ان کی ذہنی نشوونما کو ایک شکل دینے میں نمایاں رول ادا کیا۔ ابھیشیک ورماجیسے ایک سینئر ایتھلیٹ نے راستہ دکھایا، اس سے مقابلے کے دوران اوجس پروین جیسے نوجوانوں کو تحریک اور رہنمائی حاصل ہوئی اور یہ بات قابل ستائش ہے۔
ایشیائی کھیلوں، اولمپک کولیفارئر مقابلوں اور پیرس اولمپک کے لیے طویل راستہ طے کرنا ہے اور یہ سبھی ٹورنامنٹ ہمارے تیر اندازوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ ایک بھی تمغہ ہم سب بھارتیوں کے لیے باعث فخر ہے اور ایک احساس کا جذبہ پیدا کرتاہے اور ایک تمغہ بھی کئی کامیابیوں کےامکانات کے راستے کھولتا ہے۔
منگل کو تقریب میں جن دیگر تیر اندازوں نے شرکت کی، ان میں ٹارگیٹ اولمپک اوڈیم اسکیم کے ایتھلیٹ دھیرج بوما دیورا ، بھجن کور، سمرن جیت کور اور انگیتا بھگت شامل تھیں۔
*************
ش ح ۔ ح ا۔ ت ع
U. No.8700
(Release ID: 1951306)
Visitor Counter : 97