وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے  گجرات کے کیواڈیا میں وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے چنتن شیویر کی صدارت کی


محترمہ سیتا رمن نے افسران کو تلقین کی کہ وہ حکومت کے وسائل اور تجربے کے وسیع ذخیرے کا بہترین استعمال کریں

امرت کال میں 2047 کے وکشت بھارت کی طرف مارچ میں نوجوان نسلوں کی رہنمائی کی جائے: ایف ایم

چنتن شیویر کے موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نے جرات کے کیواڈیا میں جہ 20 انڈیا فنانس ٹریک ٹیم کے ساتھ بھی بات چیت کی

Posted On: 22 AUG 2023 8:10PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کا تین روزہ چنتن شیویر آج گجرات کے کیواڈیا میں اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی وزرائے مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھگوت کسن راؤ کراڈ کی موجودگی میں چنتن شیویر کی صدارت کی۔

چنتن شیویر میں وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ فنانس سکریٹری، محکمہِ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، محکمہِ سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام (ڈی آئی پی اے ایم)، محکمہِ محصولات (ڈی او آر)، محکمہِ مالیاتی خدمات (ڈی ایفایس) اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے سیکرٹریز، چیف اقتصادی مشیر، سی بی ڈی ٹی اور سی بی آئی سی کے چیئرمین نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J4WJ.jpg

ایم او ایف اور ایم سی اے کے 100 سے زیادہ سینئر افسران نے آزادانہ اور بے تکلف بات چیت کی کہ کس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ پنچ پران کو اپنا کر امرت کال کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نئے سرے سے توجہ دی جائے۔

"امرت کال میں وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کا کردار"، "ہماری صلاحیتوں کو بڑھانا"، اور "اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا" کے موضوع پر انٹرایکٹو سیشن منعقد کئے گئے۔

محترمہ سیتا رمن نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کے پاس موجود وسیع وسائل اور تجربے کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔ وزیر خزانہ نے امرت کال میں 2047 کے وکست بھارت کی طرف مارچ کی کوششوں کو مزین کرنے کے لیے نوجوان نسلوں کی رہنمائی کرنے پر زور دیا۔

22222.jpg

محترمہ سیتا رمن نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی جستجو کی حد سے آگے بڑھ کر کام کریں اور دوسرے ڈومینز پر بھی اضافی اثر ڈالیں تاکہ  خیالات میں ہم آہنگی پیدا ہو جو مجموعی وزارت کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

چنتن شیویر کے دوران اپنے اختتامی کلمات میں، مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ موثریت اور کارکردگی دونوں طویل مدتی رجحان ہیں اور انفرادی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں دونوں پر توجہ کے ساتھ اصلاحاتی پالیسی میں مستقل مزاجی عوامی خدمت کی فراہمی کے اہم اجزاء ہیں۔

33333.jpg

معلومات کے اوورلوڈ کے رجحان کو تاثیر اور کارکردگی کے خلاف بتاتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایم او ایف اور ایم سی اے دونوں کو عمل کو آسان بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اور نہ صرف پوری حکومت کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے بلکہ ترسیل اور مصروفیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے پوری ملک کو سامنے رکھا جائے۔

محترمہ سیتارامن نے ایم او ایف اور ایم سی اے کے سینئر افسران پر زور دیا کہ وہ نئے داخل ہونے والوں/نوجوان ساتھیوں کی مسلسل رہنمائی کریں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے ثقافتی تناظر میں پالیسی کو مسلسل نئے سرے سے ترتیب دینے اور فیصلہ سازی میں ملکیت کا احساس پیدا کرنے  پر بھی زور دیا تاکہ کارکردگی کے ساتھ تاثیر کو بڑھایا جا سکے۔

بات چیت کے دوران، مالیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے سفر کی طرف نتیجہ خیز اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اہمیت کے حامل نشانوں کی سمت بندی پر زور دیا۔

4444.jpg

*****

U.No:8695

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1951275) Visitor Counter : 129