صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند گوا میں؛ راج بھون گوا میں شہری استقبالیہ میں شرکت

Posted On: 22 AUG 2023 8:40PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (22 اگست 2023) حکومت گوا کی طرف سے راج بھون، گوا میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کچھ مستفیدین میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت ’سند‘ بھی تقسیم کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے پر تپاک استقبال کے لیے گوا کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گوا پائیدار ترقی کے اہداف کے پیرامیٹرز پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا ترقی کے کئی شعبوں میں ملک کی سر کردہ ریاستوں میں شامل ہے۔

صدر جمہوریہ نے گوا کے لوگوں کی سخاوت اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گوا کے لوگوں کی یہ خصوصیت سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ ساحل اور مغربی گھاٹ کا قدرتی حسن۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلات کا بھر پور احاطہ گوا کا ایک انمول قدرتی اثاثہ ہے اور اسے محفوظ کیا جانا چاہیے۔ مغربی گھاٹ کے گھنے جنگلات بہت سے جنگلی جانوروں کا قدرتی مسکن ہیں۔ اس قدرتی ورثے کے تحفظ سے گوا کی پائیدار ترقی کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی اور دیگر جنگلات کے باشندوں کو اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی میں شراکت دار بنایا جائے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک سیاحتی مقام ہونے کے علاوہ گوا تعلیم، تجارت اور صنعت، ٹیکنالوجی اور بحری دفاع کا بھی ایک اہم مرکز ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گوا کی کاسموپولیٹن ثقافت صنفی مساوات کی روایت رکھتی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طالبات کی تعداد 60 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گوا کی افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے گوا کے لوگوں کے مختلف شعبوں جیسے کھیل، فنون، عوامی خدمت، روحانیت اور ادب میں کیے گئے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ گوا جدیدیت اور روایت کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے آگے بڑھے گا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8696



(Release ID: 1951230) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi