مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے لگاتار ترقی کے ساتھ  ساتھ منافع کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

Posted On: 22 AUG 2023 5:35PM by PIB Delhi

بینکنگ خدمات کے دائرے میں ایک اہم تبدیلی اختیار کرتے ہوئے ، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی ) نے اپنے منافع کے سلسلے کو جاری رکھنے کے بارے میں جانکاری دی ہے ۔  اُس نے پائیدار مالی شمولیت اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کیا  ہے۔ پچھلے مالی سال کے ابتدائی منافع کے سلسلے  کا جشن مناتے ہوئے اور اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اواخر میں منافع کا سلسلہ  جاری رکھتے ہوئے، آئی پی پی بی  ڈیجیٹل انڈیا اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ  یہاں تک کہ ملک کے دور دراز علاقوں تک میں ، کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے ،اپنی پہل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنے قیام کے بعد سے، آئی پی پی بی ملک بھر میں لاکھوں گھروں تک بینکنگ خدمات کی فراہمی کے مقصد سے فعال ہے۔ یہ سفر 2017 میں رانچی، جھارکھنڈ اور رائے پور، چھتیس گڑھ میں شروع کی گئی آزمائشی شاکھوں کے ساتھ شروع ہوا اور اسے ہر شخص کے لیے ایک ناگزیر  بینکنگ سروس بنانے کے لیے بہت ہی مختصر عرصے میں بے مثال کامیابی ملی ۔

آئی پی پی بی کو  منافع حاصل کرنے کی غیر معمولی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہوئے خوشی ہے۔ مجموعی ریونیو میں 66.12 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس سے  کام کاج پر آنے والی مجموعی لاگت میں 17.36 فیصد کا اضافہ پیچھے رہ گیا ۔  اس کامیابی کے اہم عوامل تھے، جن سے آئی پی پی بی  کی، صارفین پر مرکوز اور لاگت سے موثر بینکنگ ماڈل کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹس کے ایم ڈی اور سی ای او جناب جے وینکٹرامو نے کہا ‘‘آئی پی پی بی  کی کامیابی کی داستان، ہماری خود کو وقف کر دینے والی ٹیم کی اجتماعی کوششوں، متعلقہ فریقین  اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ سات کروڑ سے زیادہ قابل قدر صارفین پر مشتمل ہمارے کنبے کا اعتبار ’’ اس بات کا ثبوت ہے۔ بینک ‘‘جن دھن، آدھار، انڈیا اسٹیک، وغیرہ جیسے متعدد پالیسی اقدامات اور مالی شمولیت کے شعبے میں مختلف بینکنگ زمرہ، ای-کے وائی سی، وغیرہ جیسے ضابطہ کار کا شکریہ جس نے آئی پی پی بی  کی کامیابی کی  داستان کو آگے بڑھانے میں زبردست تعاون کیا۔ ضابطہ کاری کے تعاون سے بینک کے سمجھدار مالیاتی انتظام نے کسٹمر بیس اور مصنوعات کی پیشکش  میں تیزی سے ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔’’

آج آئی پی پی بی، 1,55,000 پوسٹ آفسز (1,35,000 دیہی علاقوں میں) اور 3,00,000 ڈاک ملازمین، امداد یافتہ، دنیا کے سب سے بڑے پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت  میں غیر بینکنگ والے اور کم بینکنگ والے عام آدمی کے لیے سب سے قابل رسائی، سستی اور قابل اعتبار بینک بن گیا ہے۔ ملک کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کے ذریعے عام آدمی کو اُس  کی دہلیز پر شہریوں پر مبنی مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس طرح، قومی سطح پر ایک فائجیٹل بینکنگ سروس پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے، جس میں ایک امتیازی پوزیشننگ کے ساتھ کام کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے جہاں روایتی رکاوٹوں کی وجہ سے روایتی بینکنگ ناکام رہی ہے۔

ایک مقصد کے ساتھ منافع کا یہ سفر ایک اجتماعی کوشش ہے۔ آئی پی پی بی پوسٹ مین/گرامین ڈاک سیوکوں کی انتھک خدمات کا  شکر گزار ہے جنہوں نے اس سفر میں بے پناہ تعاون کیا۔ آئی پی پی بی نئی شروع کی گئیں خدمات کے ساتھ مالیاتی خوشحالی کا سلسلہ جاری رکھے گا جس میں لون ریفرل سروسز، کم لاگت والی صحت اور حادثات سے متعلق خدمات جیسے ای شرم پورٹل پر رجسٹرڈ شرم یوگیوں کے لیے انتیودیا شرمک تحفظ یوجنا، پنشنرز کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، آدھار جیسے شہری خدمات کے اقدامات شامل ہیں نیز اس میں موبائل اپ ڈیٹ، چائلڈ آدھار اندراج، آدھار پر مبنی بینکنگ لین دین (اے ای پی ایس)، شہریوں کی حکومت تک رسائی کے قابل بنانا بھی شامل ہیں۔

پیش رفت کرتے ہوئے ، آئی پی پی بی  کا مقصد ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایک یونیورسل سروس پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے بارے میں

حکومت ہند کی ملکیت میں 100 فیصد ایکویٹی کے ساتھ مواصلت۔ آئی پی پی بی کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1 ستمبر 2018 کو کیا تھا۔ اس بینک کو بھارت  میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی مینڈیٹ بینکنگ سے محروم اور کم بینکنگ والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور پوسٹل نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔

آئی پی پی بی  کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے ستونوں پر قائم کیا گیا ہے – ایک سی بی - مربوط سمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے پیپر لیس، کیش لیس اور پریزنس لیس بینکنگ کو قابل بناتا ہے۔ سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ، آئی پی پی بی  13 زبانوں میں دستیاب بدیہی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔

یہ کم نقدی کی معیشت کو تقویت فراہم کرنے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں حصہ لینے کے تئیں پرعزم ہے۔ بھارت  تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین سچ ہے – ہر گاہک اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر جمع رقم قابل قدر ہے ۔

*************

 

( ش ح ۔ ا س ۔م ت ح (

U. No.8680



(Release ID: 1951165) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu