پنچایتی راج کی وزارت
سوامتوامنصوبے کے تحت حقوق کےریکارڈ کی بینکنگ کے لحاظ سے اہمیت پر گول میز تبادلہ خیالات
Posted On:
21 AUG 2023 9:06PM by PIB Delhi
اترپردیش کے شہر لکھنو میں واقع بینکرز انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ (بی آئی آر ڈی)،میں سوامتوا پراپرٹی کارڈز کی بینکنگ کے لحاظ سے اہمیت پر ایک گول میز تبادلہ خیال منعقد کیا گیا۔
اس گول میز تبادلہ خیال کا اہتمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیہی علاقوں کے لوگوں کوقرض اور دیگر مالی فوائد حاصل کرنے کے لئے ایک مالی یا مالیاتی اثاثے کے طور پر اپنی املاک کا استعمال کرنے کا اہل بناکر مالی استحکام لانے کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ۔اس کی صدارت پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر نے کی ۔اس دوران یشدا (یشونت راؤ چوہان اکیڈمی آف ڈیولپمینٹ ایڈ منسٹریشن) کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس چوکا لنگم اور بی آئی آر ڈی کے ڈائریکٹر جناب نروپم مہروترا موجود تھے۔وہیں اس معاملے کے ماہر اور پیشہ ورافراد جیسے کہ ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹی (ایس ایل بی سیز)،ریاستی محکمہ ،رجسٹریشن محکمہ کے افسران ، بینک افسران ، ریزرو بینک آف انڈیا کی مالی خدمات کے نمائندوں نے بات چیت میں حصہ لیا۔
اس بات چیت کے دوران املاک کارڈ کو فیصلہ کن کارڈ کو حتمی ملکیت کے ثبوت کے طور پر استعمال کرنے ،ملکیت کارڈ کی ٹرانفرریبلٹی ،آبادی کی زمین کی قدر ،بینک فنانس کے لئے ضمانت کے طور پر املاک کارڈ کا استعمال کرنے کا امکان ، رجسٹریشن کی ضرورت وغیرہ کی اہمیت کو نمایاں کرنے کے لئے پینل مباحثہ منعقد کئے گئے ۔ان مباحثوں کے وسیع موضوعات ریاستوں میں املاک کارڈ کے لئے رجسٹریشن ضابطوں ، ریاستوں میں آبادی کی زمین پر تجاوزات کی نوٹنگ کا عمل ، آبادی والے علاقوں میں ایس اے آر ایف اے ای ایس آئی ایکٹ وغیرہ سے متعلق تھے ۔
اس مباحثہ کا اہتمام بینکرز انسٹی ٹیوٹ آف رولر ڈیولپمینٹ(بی آئی آر ڈی) نے کیا۔اس کے پینلسٹوں میں اترپردیش رجسٹریشن محکمہ سمیت نیشنلائز ڈ بینک جیسے انڈین بینک ، کینرا بین ،آئی سی آئی سی آئی بینک،اسٹیٹ بینک آف انڈیا،بینک آف انڈیا،پنجاب نیشنل بینک،یونین بینک اور علاقائی بینک جیسے کہ پرتھم یوپی گرامین بینک ،اترپردیش کو آپریٹو بینک ، بڑودہ یوپی گرامین بینک اور ایس ایل بی سی ایز کے ممبران شامل تھے۔اس کے علاوہ پینل میں کرناٹک کے سروے کمشنر جناب منجو ناتھن ، کرناٹک کے رینو کمشنر جناب پی ایس کمار ، گجرات ایس ایس ایل آر کے کمشنر جناب ایم اے پانڈیا،مدھیہ پردیش لینڈ ریکارڈس کے جوائنٹ کمشنر جناب اکھلیش جین ،اتراکھنڈ کے ریوینو کمشنر جناب چندریش کمار سمیت ہریانہ،مہاراشٹر ،پڈوچیری، آندھراپردیش اور اتراکھنڈ کے افسران شامل تھے۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.8656
(Release ID: 1951006)
Visitor Counter : 122