وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ای این سی، وشاکھاپٹنم  ڈیفنس کورسپانڈینس کو رس -2023کاآغاز

Posted On: 22 AUG 2023 11:00AM by PIB Delhi

ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی )، وشاکھاپٹنم میں 21اگست ،2023کو قومی اورعلاقائی میڈیاتنظیموں کے چنندہ صحافیوں کے لئے ایک تین ہفتوں کا کورس  ڈیفنس کورسپانڈینس کورس (ڈی سی سی )کا 2023ایڈیشن شروع کیاگیا، جوکہ وزارت  دفاع کے ذریعہ چلایاجارہاہے ۔ ای این سی کے چیف آف اسٹاف  اے وی ایس ایم ، این ایم ، وائس ایڈمیرل سمیرسکسینہ نے افتتاحی خطبہ دیااور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (میڈیا اینڈکمیونیکیشن )اوروزارت دفاع کے ترجمان جناب اے بھارت بھوشن بابو نے میری ٹائم وارفیئرسینٹرمیں کورس کی دفاعی صحافت کے بارے میں تفصیل پیش کی۔ڈی سی سی کا مقصد  میڈیااورفوج کو قریب لانا اورتمام سطحوں پر صحافیوں کے ایک پول کو مسلح افواج کی بہترتفہیم فراہم کراناہے تاکہ میری ٹائم ماحول سے متعلق معاملات کی رپورٹنگ کرتے وقت وہ اس حلقے سے واقف ہوں ۔

بحریہ سے متعلق  تعلیم کے ایک ہفتے کے دوران شرکاء           کو بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے متعلقہ ماہرین خطاب کریں گے ۔ وہ صحافیوں کو  بحریہ کی  کارروائیوں ، بحریہ کی سفارت کاری ،انسانی امداد اورآفات سے راحت اور بحریہ اورکوسٹ گارڈ تنظیمی ڈھانچے سے واقف کرائیں گے ۔ کورس کے ایک حصے کے طورپر شرکاء نے 21اگست 2023کو ہندوستانی بحریہ کے جہازاورآب دوز کادورہ کیااورانھیں بحری جہازپرزندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایاگیا۔ اس ہفتے شرکاء وشاکھاپٹنم میں نیول ڈاکیارڈ ، نیول ایئراسٹیشن اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں  کادورہ کریں گے ۔ اس کورس کے بحریہ کے حصے کی اہم خصوصیت  ہندوستانی بحریہ کے ایک سرحدی جنگی جہازپر ایک مختصرسمندری سفر ہے ، جو صحافیوں کو سمندرمیں بحریہ کی کارروائیوں کے بارے میں بصیرت آمیز معلومات فراہم کرائے گا۔                          

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(3)VG4K.jpeg

**********

 (ش ح۔  اگ ۔ع آ)

U-8655

 


(Release ID: 1951004) Visitor Counter : 116