قبائیلی امور کی وزارت

چھ ریاستوں کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے طلبا  تعلیمی دورے کے ایک حصے کے طور پر کل  صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو  سے   ملاقات کریں گے


مرکزی وزیر جناب  ارجن منڈا طلباء سے بات چیت کریں گے

ای ایم آر ایس طلباء 23 اگست 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے

Posted On: 21 AUG 2023 5:41PM by PIB Delhi

قبائلی امور اور این ای ایس ٹی ایس کی وزارت کے زیر اہتمام تعلیمی دورے کے ایک حصے کے طور پر ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کے طلباء 22 اگست 2023 کو راشٹرپتی بھون جائیں گے اور صدر  جمہوریہ  ہند محترمہ  دروپدی مرمو سے   ملاقات کریں گے۔

بعد میں  قبائلی امور اور این ای ایس ٹی ایس کی وزارت ، مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا، قبائلی امور کے وزیر مملکت  جناب بشویشور ٹوڈو اور محترمہ رینوکا سنگھ کے ساتھ ای ایم آر ایس طلباء کی بات چیت کے لیے ایک کانفرنس کا اہتمام کر ے گی۔   6 ریاستوں، یعنی راجستھان، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، اور چھتیس گڑھ کے تقریباً 500 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے طلباء اس پروگرام میں شرکت کے لیے 22 اگست، 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔

اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد طلباء کو تعلیم، کیریئر اور اسکالرشپ اسکیموں سے متعلق معاملات پر خیالات، بصیرت اور تجربات کے تبادلے کے لیے بامعنی بات چیت کے واسطے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

طلباء 23 اگست 2023 کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے پر بھی جائیں گے۔ اس باوقار ادارے کا دورہ طلباء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کام کاج سے واقف ہونے اور اس سے وابستہ کرداروں اور ذمہ داریوں کے بارے میں مجموعی طور پر سمجھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

یہ پورا پروگرام ای ایم آر ایس طلبا برادری کے لیے مختلف تجربات کے ایک مجموعہ کے طور پر کام کرے گا۔ اس تعلیمی دورے کا مقصد طلباء کی مجموعی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کرنا ہے اور انہیں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا   کرنا  اور ساتھ ہی  ان کی زندگی میں  انمٹ نشان چھوڑنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ت۔ ن ا۔

U- 8635



(Release ID: 1950855) Visitor Counter : 98