الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان-امریکہ نے ایم ای آئی ٹی وائی-این ایس ایف تحقیقی تعاون کے تحت تجویز کے لیے پہلی مشترکہ اپیل کا اعلان کیا
Posted On:
21 AUG 2023 5:50PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)نے ایم ای آئی ٹی وائی-نیشنل سائنس فاؤنڈیشن(این ایس ایف) تحقیقی تعاون کے تحت تجاویز کے لیے اپنی پہلی مشترکہ اپیل کا اعلان کیا۔ ایم ای آئی ٹی وائی-این ایس ایف نے مئی 2023 میں تحقیقی تعاون پر ایک نفاذی بندوبست (آئی اے)پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ایم ای آئی ٹی وائی-این ایس ایف کے تعاون سے متعلق تحقیق کا موقع خاص طور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دریافتوں اور اختراعات پر مرکوز ہے جیسا کہ جون 2023 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران حکومت ہند اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مشترکہ بیان میں روشنی ڈالی گئی ہے۔
پہلی مشترکہ اپیل میں سیمی کنڈکٹر ریسرچ، اگلی نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز/نیٹ ورکس/سسٹم، سائبر سیکورٹی، پائیداری اور گرین ٹیکنالوجیز اور انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے شعبوں میں تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ تجویز جمع کرانے کا آغاز 21 اگست2023 سے ہوگا اور تجویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 05 جنوری2024 ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی اس مشترکہ اقدام کے ذریعے اولین نمونے کی تیاری ، پائلٹ پیمانے کے مظاہروں، فیلڈ میں تعیناتی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تیزی کے لحاظ سے ہوسکتی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان کے تفتیش کاروں کی تجویز کرنے والی ٹیموں کو ٹیسٹ بیڈ فراہم کرنے والوں، مقامی کمیونٹیز اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مناسب شراکت داری قائم کرنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ،تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے منصوبوں کی کامیابی کے لیے وسائل اور مہارت دستیاب ہے۔
یہ اعلان جناب الکیش کمار شرما، سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی اور ڈاکٹر پنچناتھن ڈائریکٹر این ایس ایف نے آج مشترکہ طور پر شری بھونیش کمار، ایڈیشنل سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی اوراین ایس ایف اور امریکی سفارت خانے کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔
************
ش ح۔ س ب۔ن ع
(21.08.2023)
(U: 8634)
(Release ID: 1950847)
Visitor Counter : 137