سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے درگا پور کے سینٹرل میکنیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی ایم ای آر آئی) کے ذریعہ تیار کردہ پہلا دیسی ای- ٹریکٹر ، سی ایس آئی آر پرائما ای ٹی 11 لانچ کیا، زراعت میں نئی اور مصنوعی ذہانت والی ٹیکنالوجیز اپنانے پر زور دیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ زراعت کے سیکٹر میں نئے اسٹارٹ اپس کی بڑھتی ہوئی تعداد، جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کر رہی ہے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر کی تحقیق وترقی کی کامیابی کے لئے پانچ ‘ایس’ کا منتر دیا – شوکیسنگ، اسٹیک ہولڈرس، اسٹارٹ اپ، سینر جائزنگ اور اسٹریٹی جائزنگ انڈسٹری لنکج
‘‘وزیراعظم مودی میں ہمارے پاس ایک قابل ماحول اور ایک قابل قیادت ہے، جو اچھی سرپرست ہے’’
Posted On:
21 AUG 2023 5:13PM by PIB Delhi
درگا پور کے سینٹرل میکنیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر آئی ) کے ذریعہ تیار کردہ پہلا دیسی ای- ٹریکٹر ، سی ایس آئی آر پرائما ای ٹی 11 کو لانچ کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارتی معیشت میں زرعی اسٹارٹ اپس کے رول کو اجاگر کیا اور زراعت میں نئی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت کے سیکٹر میں نئے اسٹارٹ اپس بڑی تیزی سے آگے آرہے ہیں اور ای- ٹریکٹ، فضلے کی ری سائیکلنگ ، ڈرپ آبپاشی ، آم اور کمل سمیت مختلف فصلوں میں جینوم سی کوئنسنگ کے ساتھ کھیتی میں جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک ایسا سیکٹر ہے، جس میں شائد بھارت نے اتنی تیزی سے ترقی نہیں کی ہے، جس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت بڑا وسیلہ ہے، جس کی پوری طرح جستجو نہیں کی گئی اور یہ بھارت کے لئے مخصوص ہے۔ ایسے ممالک، جو آئی ٹی کو فروغ دے رہے ہیں، وہ اپنے نقطہ نظر کو بھی فروغ دے رہے ہیں، کیونکہ ان کے اپنے اثاثے ہیں، ان کے پاس زرعی اثاثے نہیں ہیں، جو کہ ہمارے پاس ہیں۔ اس لئے ہمیں ان کی نقل نہیں کرنی چاہئے۔ اگر میرے پاس زراعت کے بہت سے وسائل ہیں، تو میں ان کو استعمال کیوں نہ کروں۔۔۔۔۔ اس لئے یہ راستہ اگلے 25 برسوں میں بھارت کی مستقبل کی معیشت کے لئے ایک بہت اہم ہو گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری سائنسی لیباریٹریوں میں تحقیق وترقی کی کامیابی کے لئے پانچ ‘ایس’– شوکیسنگ، اسٹیک ہولڈرس، اسٹارٹ اپ، سینر جائزنگ اور اسٹریٹی جائزنگ انڈسٹری لنکج کا منتر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ان پانچوں اجزاء کو استعمال نہیں کریں گے، ہم زیادہ سے زیادہ بہتر نتائج حاصل نہیں کرسکیں گے۔
ایک مربوط طریقہ کار پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متعلقہ وزارتوں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ قریبی تال میل اور سی ایس آئی آر کی لیباریٹریوں اور صنعت کے درمیان وسیع تعلق کی وکالت کی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک علیحدہ شعبے کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کی بقا کے لئے آپ کو پہلے دن سے ہی صنعت کے ساتھ تعلق قائم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک صنعت ہے، جو سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے لیکن اسے پتہ نہیں ہے کہ کہاں اور کس طرح سرمایہ کاری کرنی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں پحھلے 9 برسوں کے دوران زراعت کے سیکٹر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے کر روزی کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک قابل ماحول اور قابل قیادت ہے، جو اچھی سرپرست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی نے ہمیں نہ صرف اپنی پوری صلاحیت اور اہلیت کے ساتھ کام کرنے کی آزادی دی ہے، بلکہ انہوں نے سائنس اور سائنس دانوں کی عزت افزائی بھی کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے زور دیا ہے کہ زراعت کے سیکٹر کا امرت کال میں ایک بہت اہم رول ہوگا ، کیو نکہ بھارت کا مقصد ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 25 برسوں میں سرکاری ملازموں کے باہر روز گار کے مواقع پر زور رہے گا، زراعت کا یہ سیکٹر معیشت کا نہ صرف ایک اہم حصہ بننے جا رہا ہے، بلکہ یہ نوجوانوں کے پیشوں کے لئے بھی اہم حصہ ہونے جا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر - سی آئی ایم اے پی کی ایک کتاب کا اور سی ایس آئی آر کے ذریعہ تیار کردہ 75 ٹیکنالوجیز پر مجموعے کا بھی اجراء کیا۔ وزیر موصوف نے سی ایم ای آر آئی کے زریعہ تیار کردہ ری سائیکلنگ کی گاڑ یوں اور مصنوعت میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی 11 ستمبر سے 15 ستمبر 2023 تک ‘‘ایک ہفتہ ایک لیب’’ کے موضوع پر مبنی مہم شروع کرے گی، جس میں لیباریٹری کی جدید ترین تحقیق ، مصنوعات ، ٹیکنالوجی، مہارت اور مختلف طریقوں کے لئے سہولیات کو اجاگر کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-8630
(Release ID: 1950845)
Visitor Counter : 125