وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو نےآرمی وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کی پہل 'اسمیتا' کی تقریب  میں شرکت کی

Posted On: 21 AUG 2023 4:51PM by PIB Delhi

آرمی وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) نے نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں‘اسمیتا-فوجیوں کی بیویوں کی حوصلہ مند کہانیاں’ کے دوسرے سیزن کا انعقاد کیا۔ اس فورم کا اہتمام آرمی اہلکاروں کی بیویوں کی متاثر کن کہانیوں کو شیئر کرنے کے لیے کیا گیا تھا جنہوں نے متعدد چیلنجوں پر قابو پانے کے بعد اپنی استقامت اور قوت کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے لیے ایک مقام بنایا ہے۔

اس تقریب میں عزت مآب صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ، عزت مآب نائب صدر کی اہلیہ اور محترمہ میناکشی لیکھی، عزت مآب وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت مہمانِ خصوصی تھیں۔ محترمہ  ارچنا پانڈے، صدر اے ڈبلیو ڈبلیو اےمیزبان خصوصی تھیں۔

اے ڈبلیو ڈبلیو اے ایک ایسی انجمن ہے جو فوجی اہلکاروں کی شریک حیات ، بچوں اور زیر کفالت افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ اسے مناسب طور پر غیر مرئی ہاتھ کہا جاتا ہے جو ہندوستانی فوج کی طاقت کو تشکیل دیتا ہے۔ انجمن  کو 23 اگست 1966 کو رجسٹرار آف سوسائٹیز، دہلی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایک ویلفیئر سوسائٹی کے طور پر باضابطہ طور پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ اپنے کے قیام کے بعد سے، اے ڈبلیو ڈبلیو اے اپنے دائرہ کار اور رسائی میں ترقی کی ہے۔ آج فخریہ طور پر یہ ملک کی سب سے بڑی این جی اوز میں سے ایک ہے ۔

'اسمیتا' ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بہادر آرمی کی بیویوں اور کامیابی حاصل کرنے والوں کو فراہم کیا گیا ہے، جنہوں نے  بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اپنے جیسے دوسروں کو متاثر کیا ہے۔ یہ انجمن  ان بہادر خواتین کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے خوفناک مشکلات کا سامنا کیا لیکن پھر بھی ہمت سے رہیں۔

’اسمیتا‘ کے پہلے سیزن کا انعقاد 14 اکتوبر 2022 کو کیا گیا تھا، مقررین نےاے ڈبلیو ڈبلیو برادری کے مختلف طبقات  کی نمائندگی کی، جن میں ویر ناریاں، آرمی اہلکاروں کی شریک حیات، فنکار، ڈاکٹر، مصنف، کینسر کے فاتح اور سابق فوجی شامل تھے۔ اس کے بعد 11 فروری 2023 کو کولکتہ میں 'اسمیتا پرب' کا انعقاد کیا گیا۔ دونوں ہی تقریبات شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئیں اور بہت سی آرمی بیویوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے رہنمائی اور تحریک فراہم کی اور اے ڈبلیو ڈبلیو کی قیادت میں 'اسمیتا  سیزن 2' کا انعقاد کیا۔

'اسمیتا' کا یہ سیزن محترمہ جیا پربھا مہتو (جھارکھنڈ میں سائنس ٹیچر)، ڈاکٹر سنجنا نائر (مصنف، سماجی کارکن سائیکک چارمر، بانی-سفرونیا ہولیسٹک)، محترمہ  وندنا مہاجن (کینسر کی دیکھ بھال اور فالج کی دیکھ بھال کی کونسلر)، محترمہ  وندنا مہاجن ، محترمہ  عنبرین زیدی (مصنف اور کالم نگار)، کیپٹن یاشیکا ایچ تیاگی (ریٹائرڈ)، کارگل جنگ کی ایک تجربہ کار، تبدیلی کی اسپیکر اور لیڈر شپ اینبلر، محترمہ فلورنس ہنامتے (مستقل ٹیٹو اور میک اپ آرٹسٹ)، محترمہ سرگم شکلا (نیشنل روئنگ میڈلسٹ)، محترمہ آشنا کشواہا  (انٹرپرینیور اور مواد تخلیق کار) اور لیفٹیننٹ جیوتی (ویر ناری- اب ایک سرونگ آفیسر) کی گفتگو پر مشتمل تھا۔

اس کے علاوہ دو مہمان مقررین، محترمہ ارونیما سنہا، کوہ پیما اور محترمہ آنندا شنکر جینت، کلاسیکل ڈانسر نے بھی سامعین سے خطاب کیا۔ تقریب کی ایک اور خاص بات انٹرپرینیور نمائش تھی، جس میں آرمی کی بیویوں کی غیر معمولی کاروباری صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔ تسلیم شدہ مقررین کے ذریعہ تیار کردہ،‘اسمیتا-فوجیوں کی بیویوں کی حوصلہ مند کہانیاں’  نے سامعین کو حوصلہ بخشا اور انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی۔

اولیو گرینز سے شادی کرنے سے فوجی بیویوں کی زندگیوں میں بہت سے چیلنجز آتے ہیں جیسے طویل علیحدگی، والدین کے چیلنجز، بار بار تبادلے، گھریلو اور سماجی ذمہ داریاں وغیرہ۔ اس کے باوجود ان مقررین نے بہادری سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور معاشرے میں ایک تبدیلی پیدا کی۔ اسمیتا خواتین کو کامیابی حاصل کرنے والوں کی شناخت کرنے اور ان کی کامیابی کی کہانیوں اور تنظیم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی میں ان کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے، جو کہ دوسرے تمام لوگوں کے لیے ایک تحریک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/055db2e2-acd3-4a91-a663-8883020709117E3J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/b7adeb54-91d6-4dc1-acc1-acc7cddae9d30Q5G.jpg

************

ش ح ۔ا ک ۔ ج ا

U. No. 8629

 


(Release ID: 1950836) Visitor Counter : 130