امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ہندوستانی معیارات کے بیورو نے 35 اداروں کے ساتھ معیار سازی اور مطابقت کےجائزے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
05 AUG 2023 4:54PM by PIB Delhi
ہندوستانی معیارات کے بیورو ، ہندوستان کے قومی معیارات کے ادارے نے ملک بھر کے 35 باوقار اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یوز) پر دستخط کیے تاکہ معیار سازی اور مطابقت کے جائزے میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ ان اداروں میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے کچھ ممتاز این آئی ٹیز، سرکاری اور نجی انجینئرنگ کالج شامل تھے۔
مفاہمت نامہ پارٹنر اداروں کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بیورو کی تکنیکی کمیٹیوں کے ساتھ منسلک ہو کر، متعلقہ تحقیق و ترقی پروجیکٹس کے لیے بنیادی ڈھانچے کی معاونت حاصل کرنے، معیار کاری اور مطابقت کے جائزے پر مشترکہ طور پر تقریبات کا انعقاد، اشاعتوں کے تبادلے کے ، تعلیمی اداروں میں معیاری کاری کے نصاب کو متعارف کرانا، معیاری کاری، جانچ، اور مطابقت کی تشخیص کے لیے ایک عمدگی کے مرکز کی تلاش، اور لیبارٹری کی سہولیات کا اشتراک کرنے کے ذریعے معیاری کاری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی راہ ہموار کرے گا۔
تقریب کے دوران، بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل، جناب پرمود کمار تیواری نے اس بات پر زور دیا کہ ان معزز تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت ناموں سے معیارات کی تشکیل کی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔ پروگرام کے فریم ورک اور مستقبل کی رفتار کے بارے میں تفصیلی بصیرت فراہم کرتے ہوئے، بی آئی ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب چندن بہل نے فصاحت کے ساتھ وضاحت کی کہ یہ شراکت کس طرح سامنے آئے گی۔
بی آئی ایس ایک قانونی ادارہ ہے جو صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ صنعت کے فائدے کے لیے پروڈکٹ سرٹیفیکیشن (آئی ایس آئی مارک) ، مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن، سونے اور چاندی کے زیورات/ نوادرات اور لیبارٹری سروسز کی ہال مارکنگ جیسی مختلف اسکیمیں چلاتا ہے اور اس کے نتیجے میں اس کا مقصد صارفین کا تحفظ ہے۔
*************
ش ح ۔ا ک ۔ ج ا
U. No. 8623
(Release ID: 1950807)
Visitor Counter : 125