وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 رکشا راجیہ منتری نے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا


  تقریب کی تیاریوں میں مصروف این سی سی کیڈٹس کو یادگاری نشانات سے نوازا

Posted On: 11 AUG 2023 4:25PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری شری اجے بھٹ نے 11 اگست 2022 کو نئی دہلی کے لال قلعہ میں 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس سے خطاب کیا۔ ان کیڈٹس کا انتخاب ملک کے تمام اضلاع سے کیا گیا ہے۔

کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جناب  اجے بھٹ نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے جنگجو ہمیشہ ہم سب کے لیے ترغیب کا ذریعہ رہیں گے۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹس کو مستقبل کے سپاہی قرار دیا جو اس ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ امرت کال نسل کی نمائندگی کرتے ہیں، این سی سی کیڈٹس اور ملک کی نوجوان نسل کے طور پر بھی۔ یہ امرت نسل آنے والے 25 برسوں میں ملک کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گی، جو ہندوستان کو خود انحصار اور ترقی یافتہ بنائے گی۔

رکشا راجیہ منتری نے پی ایم مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے ملک کے نوجوانوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل بتائی۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ہندوستان کا ڈیجیٹل انقلاب ہو، ہندوستان کا سٹارٹ اپ انقلاب ہو، اختراعی انقلاب ہو، ان سب کا سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں کو مل رہا ہے۔ دفاعی شعبے میں اصلاحات بھی نوجوان نسل کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔’’

جناب اجے بھٹ نے این سی سی کیڈٹس کی ان کے جوش اور حوصلے کے لئے تعریف کی اور انہیں یادگاری نشانات سے نوازا۔

وزیر مملکت برائے دفاع نے لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات سے متعلق تیاریوں کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات این سی سی کیڈٹس، متعلقہ اہلکاروں اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

 

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-8620)


(Release ID: 1950779)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil