نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
یوتھ ٹوئنٹی (وائی-20) سربراہی اجلاس آج اتر پردیش کے وارانسی میں کامیابی کے ساتھ ختم
متفقہ رضامندی سے وائی 20 کمیونیکے پر کامیابی كے ساتھ دستخط کئے
وائی 20 اجلاس 17 سے 20 اگست 2023 تک جار رہا
Posted On:
20 AUG 2023 9:24PM by PIB Delhi
جی 20 پریذیڈنسی کے مجموعی فریم ورک کے تحت وائی 20 انڈیا انگیجمنٹ گروپ كی میٹنگ آج 20 اگست، 2023 وارانسی میں کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔
ہندوستان کی صدارت کے تحت جی 20 کے مجموعی فریم ورک کے ایک حصے کے طور پر وائی 20 نے دنیا کے لیے نئی كامیابی حاصل كی ہے۔سربراہی اجلاس کے دوران، وائی 20 کمیونیكے پر تبادلہ خیال اور گفت و شنید ہوئی، اس کے بعد، متفقہ رضامندی سے اس پر کامیابی كے ساتھ دستخط کیے گئے۔
کمیونیکے میں شامل اہم سفارشات یہ ہیں -
* زندگی بھر سیکھنے کا اختیار حاصل كریں
* عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی افرادی قوت تیار کریں
* بین الاقوامی تحقیقی اشتراك کو مضبوط بنائیں
* یونیورسل گیگ ورکر کے حقوق کو فروغ دیں اور
* قابل رسائی پائیدار فنانسنگ اور رہنمائی کو عمل میں لاءیں۔
رودرکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر (آر آئی سی سی سی) میں گزشتہ روز ایک مکمل اجلاس منعقد ہوا۔ جناب شرد وویک ساگر، جناب انمول سویت، واءی 20 انڈیا؛ جناب پاتھیکرت پاینے، کوآرڈینیشن ہیڈ، وائی 20 انڈیا؛ جناب فالِت سِجرِیا، وفد كے سربراہ، وائی 20 انڈیا اور محترمہ ادیتی نارائنی پاسوان، ٹریک چیئر، واءی 20 انڈیا نے اجلاس کی قیادت کی۔ واءی 20 2023 کمیونیکے تین ممالک کی طرف سے جاری کیا گیا۔ ان میں صدارت كرنے والے ملك واءی 20 انڈیا، آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندگی كرنے والے ممالك انڈونیشیا اور برازیل کے نمائندے شامل تھے۔ پرچم کو باضابطہ طور پر موجودہ صدر واءی 20 انڈیا نے برازیل کے وفد کے سربراہ کے حوالے کیا۔
واءی 20 کمیونیکے کی شکل میں سربراہی اجلاس کے نتائج پر وفود کے سربراہان نے دستخط کیے جس كے ساتھ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہونے والی مختلف بات چیت مكمل ہوءی۔ یہ واءی 20 کے پانچ شناخت شدہ موضوعات پر اجتماعی مشترکہ وژن کا ثبوت ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عالمی پلیٹ فارم پر اعلیٰ سطح کے فیصلہ سازوں کے ذریعے نوجوانوں کی آواز سنی جائے۔
چار روزہ سربراہی اجلاس کے دوران مندوبین نے دریا کی سیر کے دوران سارناتھ، مشہور کاشی وشواناتھ مندر اور گنگا گھاٹ کا دورہ کیا۔ ہندوستان کے بھرپور فن، ثقافت اور ورثے نے دنیا بھر کے مندوبین پر دیرپا تاثر قاءم كیا۔ مقدس شہر وارانسی کا بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثہ؛ اس کی روحانیت، ادب، فن اور موسیقی نے بھی جی 20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کو مسحور کر دیا۔
یوتھ 20 وائی 20 سربراہی اجلاس - 2023 کے انعقاد کی ذمہ داری وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل كے یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ کو سونپی گئی تھی۔ نئی دہلی میں وائی 20 كی افتتاحی تقریب، گوہاٹی میں شروع ہونے والی میٹنگ، لیہہ، لداخ میں واءی 20 پری سمٹ، ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں 14 واءی 20 مشاورت اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے پچاس پچاس غور و فكر والے اجلاس سمیت متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1950681)
Visitor Counter : 113