عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لکھنؤ میں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ، ریاست کے لیے ڈیجیٹل گورننس پلان پر تبادلہ خیال کیا­­­­


یوپی ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس 2022، جو کسی بھی ریاست کی طرف سے اپنی نوعیت کا پہلا ہے، جاری کرنے کے لیے تیار ہے

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یوپی کے وزیر اعلی سے یونیفائڈ سروسز پورٹل پر ریاستی حکومت کی زیادہ سے زیادہ خدمات لانے کی اپیل کی

 مئی، جون اور جولائی کے مہینوں میں یوپی بڑی ریاستوں میں مسلسل شکایات کے ازالے کی درجہ بندی میں سب سے اوپر رہا

ریاستی خزانے کو جیون پرمان کی ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جنریشن کو قابل بنانے کے لیے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنا چاہیے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 20 AUG 2023 5:09PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ 19 اگست 2023 کو لکھنؤ میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اپنی میٹنگ میں انھوں نے اترپردیش کے لیے ڈیجیٹل گورننس پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بتایا گیا کہ اترپردیش ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈیکس (ڈی جی جی آئی) 2022، جو ملک کی کسی بھی ریاست کے ذریعہ کیے گئے اضلاع کا اپنی نوعیت کا پہلا سروے ہے، جاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ تیار کردہ گڈ گورننس انڈیکس (جی جی آئی) رپورٹ، 2021 میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش نے جی جی آئی 2019کی کارکردگی کے مقابلے میں 8.9 فیصد کی نمو کی ہے۔ ان شعبوں میں یوپی نے کامرس اور صنعت کے شعبے میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے اور سماجی بہبود اور ترقی اور عدلیہ اور پبلک سیفٹی میں بھی اضافہ دیکھا ہے۔ اتر پردیش نے عوامی شکایات کے ازالے سمیت شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تجویز پیش کی کہ ریاستی انتظامیہ کو ڈی جی جی آئی پر مبنی کارکردگی کی ترغیب کا نظام تیار کرنا چاہیے تاکہ بہترین طریقوں کو انعام دیا جاسکے اور ڈی اے آر پی جی، حکومت ہند کے زیر انتظام پی ایم ایوارڈز کی طرز پر اچھی حکمرانی / طور طریقوں کے لیے وزیر اعلیٰ ایوارڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یوم سول سروسز 2023 کے موقع پر وزیر اعظم ایوارڈ جیتنے والے یوپی کے دو اضلاع رام پور اور چترکوٹ کے لیے بھی وزیر اعلی کو مبارکباد دی۔ انتظامیہ اور ای گورننس میں بہترین کارکردگی کے لیے کئی دیگر جدید طریقوں کو بھی وزیر اعظم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، جن میں کالے چاول کے لیے ضلع چندولی ، او ڈی او پی - کالا نمک چاول کے لیے ضلع سدھارتھ نگر ، سوامیتو یوجنا کے لیے وارانسی ضلع اور ریاست کا کانوں اور معدنی انتظام کا نظام شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اترپردیش میں 714 سرکاری خدمات آن لائن فراہم کرنے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش کی۔ انھوں نے یوپی کے وزیر اعلی سے یونیفائڈ سروسز پورٹل پر مزید خدمات لانے کی اپیل کی اور امید ظاہر کی کہ ریاست جلد ہی مدھیہ پردیش کے برابر آجائے گی ، جو آن لائن ایک ہزار  خدمات فراہم کرنے والے درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے۔ اس بات کا ذکر کیا گیا کہ اتر پردیش میں سیاحت کے شعبے میں کم از کم 20 اقسام، ماحولیات کے شعبے میں 9 اقسام اور تعلیم میں 14 اقسام کی ای خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

ڈی اے آر پی جی کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) 2021 انڈیکس کے مطابق اترپردیش بڑی ریاستوں میں دوسرے نمبر پر ہے جو پورٹل اور سروس پورٹل کے جائزے میں 85 فیصد سے زیادہ کی تعمیل کا حامل پایا گیا۔ این ای ایس ڈی اے 2021کے جائزے میں شامل لازمی خدمات کو نافذ کرنے میں اتر پردیش پیش پیش تھا۔ ’’نویش مترا‘‘ نامی ایک مربوط پورٹل پر یوپی کی ایک مثالی پہل کو بھی 2021کے جائزے  میں شامل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس حقیقت کی ستائش کی کہ ریاست نے شکایات کو نمٹانے کی درجہ بندی میں مسلسل غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ جاری ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شکایات کے ازالے اور تشخیص انڈیکس (جی آر اے آئی) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ، حکومت اترپردیش مئی ، جون اور جولائی 2023 کے مہینوں میں مسلسل بڑی ریاستوں کی درجہ بندی میں سرفہرست رہی ہے۔ اترپردیش نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 01.01.2023 سے 15.08.2023 کے دوران سب سے زیادہ شکایات وصول کیں اور نمٹائیں۔ اتر پردیش واحد بڑی ریاست ہے جس کے پاس 23 دن کے معیاری حل کے وقت کے اندر ان کی شکایات کو بند کرنے کا اوسط وقت ہے۔

ریاستی حکومت نے ایک بہت مضبوط مربوط شکایت کے ازالے کا نظام تیار کیا ہے جسے آئی جی آر ایس یا ’یوپی جن سنوائی سمدھان‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سی ایم ہیلپ لائن اس نظام کے مرکز میں ہے۔ عام شہری ٹول فری نمبر 1076 کے ذریعے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں، جسے 500 مضبوط ورک فورس کے ساتھ ایک کال سینٹر کی مدد حاصل ہے۔ آئی جی آر ایس حکومت ہند کے پی جی پورٹل (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے ساتھ ساتھ گورنر آفس ، سی ایم او اور اضلاع / تحصیل اور پولیس اسٹیشنوں کی سطح تک مختلف دفاتر میں موصول ہونے والے پورٹل کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہے۔ آئی جی آر ایس کے اثرات انتہائی مثبت رہے ہیں۔ اس نظام کے ذریعے ہر سال اوسطا 80 لاکھ عوامی شکایات موصول ہورہی اور نمٹائی جا رہی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات یا حوالہ جات کی وصولی نظام پر ان کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی عکاسی کرتی ہے۔ شکایت کے ازالے کے اوسط وقت کو بہت کم کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشورہ دیا کہ ڈی اے آر پی جی اتر پردیش میں دوسرے سیووتم  قومی ورکشاپ کا انعقاد کرسکتا ہے۔ سیووتم سی پی جی آر اے ایم ایس کے تحت رجسٹرڈ شکایات کے ازالے کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کا پروگرام ہے۔ یہ پروگرام ریاستی انتظامی تربیتی اداروں (اے ٹی آئی) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔ یوپی سمیت 19 اے ٹی آئی نے سیووتم  کو نافذ کرنے میں ڈی اے آر پی جی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ 2022-23میں یوپی اے ٹی آئی کو 20 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی تھی۔ انھوں نے 568افسران کے لیے 11 تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلی ٰ سے اپیل کی کہ وہ ریاستی خزانے کو ہدایت دیں کہ وہ الیکٹرانک اور انفامیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کریں تاکہ چہرے کی تصدیق کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے جیون پرمان کی ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جنریشن کو ممکن بنایا جاسکے اور پنشنرز کے موبائل فون میں ایپ کی تنصیب کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سے یوپی ریاستی حکومت کے خزانے سے پنشن حاصل کرنے والے پنشنرز کے لیے ڈی ایل سی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کا محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر نومبر 2023 میں بینکوں ، پنشنرز ایسوسی ایشنوں ، ایم ای آئی ٹی آئی ، یو آئی ڈی اے آئی اور وزارت دفاع کے تعاون سے ملک بھر میں 100 مقامات پر ایک اور بیداری مہم چلائے گا جس کا ہدف 50 لاکھ پنشنرز کے لیے ڈی ایل سی تیار کرنا ہے۔ اس سے پنشنر ہر سال اپنے گھروں میں آرام سے ڈی ایل سی جمع کراسکیں گے۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر انچارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اترپردیش کے وزیر اعلی سے اپیل کی کہ وہ مرکز کے محکمہ بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعہ لکھنؤ میں بائیو ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لیے جلد از جلد زمین الاٹ کریں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8596



(Release ID: 1950634) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu