سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری بھارت نیو کار اسسمنٹ پروگرام‘‘ بھارت این سی اے پی’’ کا آغاز کریں گے

Posted On: 20 AUG 2023 2:49PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری 22 اگست 2023 کو بھارت نیو کار اسسمنٹ پروگرام (بھارت این سی اے پی) کا آغاز کریں گے۔یہ پروگرام ہندوستان میں موٹر گاڑیوں کے حفاظتی معیار کو 3.5 ٹن تک بڑھا کر سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس پروگرام کا مقصد کاروں كے گاہكوں کو مارکیٹ میں دستیاب موٹر گاڑیوں کے کریش سیفٹی کا تقابلی جائزہ لینے کے لیے ایک ٹول فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، کار ساز رضاکارانہ طور پر آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ )اے آئی ایس 197 )کے مطابق ٹیسٹ شدہ اپنی کاریں پیش کر سکتے ہیں۔ آزمائشوں میں کار کی کارکردگی کی بنیاد پر کار کو بالغ افراد اور كار میں سفر كرنے والے بچوں کے لئے اسٹار ریٹنگ سے نوازا جائے گا۔ کار کے ممکنہ صارفین مختلف گاڑیوں کے حفاظتی معیارات کا موازنہ کرنے کے لیے ان اسٹار ریٹنگز کا حوالہ دے سکتے ہیں اور اسی کے مطابق اپنی خریداری کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

توقع ہے کہ محفوظ کاروں کی مانگ میں اضافہ ہو گا اور کار سازوں کو صارفین کی ضروریات کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اعلی حفاظتی معیارات کے ساتھ ہندوستانی کاریں عالمی مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گی جس سے ہندوستان میں کار سازوں کی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اس پروگرام سے امید ہے كہ ہندوستان میں حفاظت كے تءیں  حساس کار مارکیٹ سامنے آئے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1950611) Visitor Counter : 121