وزارات ثقافت

راشٹرپتی بھون کے امرت  ادھیان میں   میلہ مومنٹس کے تحت تہواروں اور میلوں کی نمائش کا آغاز

Posted On: 19 AUG 2023 7:40PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WPEV.jpg

آج نئی دہلی میں واقع راشٹر پتی بھون کے  امرت ادھیان میں میلہ مومنٹس کے تحت تہواروں اور میلوں کی نمائش کا افتتاح جناب  راجیش گپتا (عزت مآب صدرجمہوریہ  ہند کے  ایڈیشنل سکریٹری) اور پروفیسر وی ناگداس (چیئرمین للت کلا اکادمی) نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران  جناب مکیش کمار (ڈائریکٹر، راشٹرپتی بھون) اور جناب رہس موہنتی (ڈپٹی سکریٹری، ایل کے اے)،  دیگر شرکا، اور آرٹ سے محبت کرنے والے بڑی تعداد  میں موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NETX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UTAQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041G9U.jpg

تمام ایوارڈ یافتگان کی تقریباً 60 تصاویر اور جیوری ممبران کی طرف سے کلک کی گئی 22 بہترین تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ایوارڈ یافتہ تصاویر کا انتخاب جیوری کے پینل نے کیا تھا ،جس میں پورے اسپیکٹرم کے ممتاز فوٹوگرافر شامل تھے۔ جیوری نے تقریباً 11000 اندراجات میں سے 60 تصویروں کا انتخاب کیا ،جو ملک بھر میں میلہ مومنٹس فوٹوگرافی مقابلہ کے تحت چار زمرے - میلا وائبس، چٹوری گولی، میلا پورٹریٹ اور میلا اسٹالز شامل ہیں ۔

میلہ مومنٹس کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے، للت کلا اکادمی کے چیئرمین پروفیسر وی ناگداس نے حصہ لینے والے فنکاروں کو مبارکباد دی اور کہا، "ہم مستقبل میں فوٹو گرافی اور بصری فنون کو فروغ دینے کے لیے اور بھی بہت سے پروگرام کریں گے"۔

وزارت ثقافت کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت میلہ  مومنٹس فوٹوگرافی مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ للت کلا اکادمی نے پورے ملک میں ایک نوڈل ادارے کے طور پر پورے مقابلے کو مربوط کیا۔ ماہانہ جیتنے والوں کو مندرجہ ذیل انعامات ملیں گے: پہلا انعام – 10000/- دوسرا انعام – 7500/- تیسرا انعام – 5000/- روپے۔ چھ ماہ کی مدت میں ماہانہ جیتنے والوں میں سے، گرینڈ فائنل انعام کا اعلان جلد کیا جائے گا جس میں 100000/- روپے کا پہلا انعام، 75000/- روپے کا دوسرا اور 50000/- روپے کا تیسرا انعام دیا جائے گا۔

اس مقابلے کا افتتاح ہندوستان کی وزیر مملکت برائے ثقافت محترمہ  میناکشی لیکھی نے اکتوبر 2022 میں کیا تھا ۔ یہ مقابلہ یکم  اکتوبر 2022 سے 31 مارچ 2023 تک چھ ماہ تک جاری رہا۔ اکادمی نے لوگوں کو پرانی یادوں کو زندہ کرنے اور دیے گئے تھیم کے مطابق بہترین تصویروں پر کلک کرنے کے لیے اپنے قریبی روایتی میلوں اور تہواروں پر جانے کی ترغیب دی تھی۔ اکادمی نے اس مہم کے تحت ہندوستان بھر میں مختلف فوٹو ٹاک، فوٹو واک، ورکشاپ اور کیمپس کا انعقاد کیا تاکہ مقابلہ کو فروغ دیا جا سکے اور فوٹوگرافی کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ شرکاء نے اپنی تصاویر  mygov.in اور گوگل فارم پورٹل پر جمع کرائیں۔

یہ نمائش 19 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک امرت ادھیان کے فوڈ کورٹ ایریا میں عوام کے لیے کھلی ہے۔ کسی خاص انٹری پاس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے داخل ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8584



(Release ID: 1950518) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi