بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے گملا، جھارکھنڈ میں ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لیے نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب میگا کانکلیو کا افتتاح کیا

Posted On: 18 AUG 2023 6:28PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای)، حکومت ہند نے 18 اگست 2023 کو ٹاؤن ہال، گملا، جھارکھنڈ میں نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) کانکلیو کا انعقاد کیا تاکہ صنعت کاری کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور این ایس ایس ایچ اسکیم اور دیگر وزارت کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے جھارکھنڈ حکومت کے صنعت کے محکمے کے سکریٹری جناب جتیندر کمار سنگھ اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ اس موقع پر شرکت کی۔ اس تقریب میں تقریباً 650 ایس سی-ایس ٹی کے خواہشمند اور موجودہ کاروباریوں کی شرکت دیکھی گئی۔

 

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ہندوستانی معیشت میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کی جی ڈی پی میں شراکت اور ہندوستان سے مجموعی برآمدات کے لحاظ سے اہم کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایم ایس ایم ای نہ صرف روز گار کے بڑے مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی صنعت کاری میں بھی مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھارکھنڈ کا ایم ایس ایم ای سیکٹر وسیع اقسام کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور معدنیات پر مبنی اکائیوں کے قیام کے لیے سب سے پر کشش مقامات میں سے ایک ہے۔ جناب ورما نے ذکر کیا کہ ریاست جنگلات اور معدنیات پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتی ہے اور ہماری وزارت ان اکائیوں کو پھلنے پھولنے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو با اختیار بنانے کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کانکلیو کے ذریعے ریاست کے ایس سی/ ایس ٹی کاروباری افراد اختراعی خیالات اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کریں گے اور ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔

 

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے ایس سی/ ایس ٹی کاروباریوں کے لیے نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے تحت نافذ کیے گئے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لیے وزارت کی دیگر بڑی اسکیموں کے بارے میں بتایا۔

سی پی ایس ای، بینکوں اور قرض دینے والے اداروں کے ساتھ ایک خصوصی تکنیکی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جو کہ خواہشمند اور موجودہ ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کو ایک تعاملی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ او این جی سی، بی ایس این ایل، دامودر ویلی کارپوریشن لمیٹڈ وغیرہ جیسے سی پی ایس ای نے اپنے وینڈر کی فہرست سازی کے عمل پر پرزنٹیشن دی اور ان پروڈکٹس/ سروسز کی تفصیلات کا اشتراک کیا جو ایس سی-ایس ٹی ملکیتی ایم ایس ای سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام میں ایس بی آئی، ایس آئی ڈی بی آئی، آئی ایف سی آئی وینچر کیپیٹل فنڈ، اور نابارڈ جیسے مالیاتی ادارے بھی موجود تھے، جنہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق قرض دینے کی مختلف اسکیموں کی تفصیل فراہم کی۔ دیگر سرکاری اداروں جیسے کے وی آئی سی، ایم ایس ایم ای-ڈی ایف او، ٹرائفیڈ اور جی ای ایم نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ای کے لیے اپنی اسکیموں پر غور کیا۔ پروگرام میں اڈیم (UDYAM) رجسٹریشن کے لیے سہولتی ڈیسک شامل تھیں تاکہ ایس سی-ایس ٹی ایم ایس ای کے شرکا کو موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

جامع ترقی کے لیے اور ایس سی-ایس ٹی برادریوں کے درمیان صنعت کاری کلچر کو فروغ دینے اور پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے مطابق 4 فیصد مینڈیٹ تک پہنچنے کے لیے عوامی خریداری کے عمل میں ان کی فعال شرکت کو بھی بیان کیا گیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

18-08-2023

U: 8553



(Release ID: 1950247) Visitor Counter : 81


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi