الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے بنگلہ دیش، جنوبی کوریا، فرانس اور ترکیے کے وزارتی وفود کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں


ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، انڈیا اسٹیک، آرٹیفشیل انٹلیجنس (اے آئی)، اسکلنگ اور سائبرسکیوریٹی جیسے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی تلاش کی گئی

ٹکنالوجی کا مستقبل چند ممالک اور کمپنیاں نہیں بنا سکتے اور اسے مزید جامع ہونے کی ضرورت ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

انڈیا اسٹیک نے شہریوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے اور حکومت اور ڈیجیٹل ناگرکوں  کے درمیان اعتماد پیدا کیا ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

ہم دنیا بھر کے ان ممالک کو انڈیا اسٹیک پیش کر رہے ہیں جو اپنی معیشتوں اور حکمرانی کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں: وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھر

Posted On: 18 AUG 2023 5:28PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری  نیز  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے  ڈیجیٹل معشیت  سے متعلق جی- 20 ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ میں بنگلہ دیش، جنوبی کوریا، فرانس اور ترکیے کے وزارتی وفود اور دیگر سینئر نمائندوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230818-WA0017KBS6.jpg

وزیر موصوف  نے بنگلہ دیش کے آئی سی ٹی کے وزیر مملکت جناب جنید احمد پالک سے ملاقات اور بات چیت کی۔ میٹنگ میں انڈیا اسٹیک، سائبر سیکورٹی اور اسکلنگ کے ارد گرد ممکنہ تعاون پر  بات چیت  کے سلسلے میں توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ کے دوران جناب راجیو چندر شیکھر نے  کہا کہ، "ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شراکت داری جنوبی ایشیاء کے بارے میں بیانیہ کو دوبارہ رقم کرے  گی۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230818-WA00189E3Q.jpg

وزیر موصوف نے فرانس کے ڈیجیٹل امور کی وزارت کے سفیر جناب ہنری ورڈیر کے ساتھ بھی دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران  اس بات  پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح آرٹیفشیل انٹلیجنس (اے آئی ) جیسی ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں کو بدل رہی ہے۔ جناب چندر شیکھر نے کہا کہ نئے بھارت نے اے آئی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  "ہندوستان اور فرانس جیسے ہم خیال شراکت داروں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کریں، جو انڈیا اسٹیک جیسے ڈی پی آئیز کے ذریعے اپنی حکومت اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230818-WA00190SRZ.jpg

ترکی کے صنعت  اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب محمد فاتح کاسر کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران؛  جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ  "ٹکنالوجی کے مستقبل کو چند ممالک اور کمپنیاں تشکیل نہیں دے سکتیں اور اسے زیادہ سبھی  کی شمولیت والا  اور جامع ہونے کی ضرورت ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230818-WA0020LFT8.jpg

آخر میں، وزیر موصوف نے جنوبی کوریا کے  سائنس اور  آئی سی ٹی کے  نائب وزیر   ڈاکٹر جن باے ہونگ کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ کی، جس میں ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان وسیع ٹیکنالوجی کی جگہ خاص طور پر الیکٹرا نکس کے شعبے میں گہرے تعلقات پر مرکوز بات چیت ہوئی۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے مزید کہا کہ "اس شراکت داری کی ترقی کا دنیا پر بڑا  اثر پڑ سکتا ہے۔" جی -20 ملکوں  کے وزراء  نے ایک محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ کی ضرورت پر بھی بات جیت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م ع- ق ر)

(18-08-2023)

U-8543



(Release ID: 1950204) Visitor Counter : 98