شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والی ہاؤس آف میکنک کی بانی محترمہ نینا لیگو


’انٹرپرینیورشپ چیلنج‘ 2023-2022  کی فاتح بنیں

Posted On: 18 AUG 2023 5:15PM by PIB Delhi

ہاؤس آف میکنوک کی بانی محترمہ نینا لیگو پائیدار زندگی کو فروغ دینے اور مقامی کاریگروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں واقع ماریانگ کے پرسکون قصبے میں پلنے کے بعد، انہوں نے نامیاتی کاشتکاری کے ساتھ ہتھ کرگھہ اور دستکاری کی مصنوعات کے لیے گہری  دلچسپی  پیدا کی۔ چنئی میں ڈاکٹر ایم جی آر یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، نینا نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کے لیے آر جی یو سے ایچ آر  اور مارکیٹنگ میں دوہرے تخصص کے ساتھ ایم بی اے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017BGM.jpg

فن اور دستکاری کے اپنے شوق کے ساتھ، نینا نے دوستوں کے لیے موتیوں کی بالیاں اور ہار بنانا شروع کیا۔ ہاتھ سے بنے زیورات اور نامیاتی کھانوں کی مانگ کو محسوس کرتے ہوئے، انہوں نے ہاؤس آف میکنوک کی بنیاد رکھی، جس میں لباس، زیورات سے لے کر پرزرویٹیو فری کھانے کی اشیاء جیسے اسموک ٹی، جنگلی شہد، اچار، اورطبی خصوصیات کی حامل  جڑی بوٹیاں اور مصالحے جوپائیدار طریقے سے اگائے جاتے ہیں  اور ذمہ داری سے پیک کیے جاتے ہیں ،تک طرز زندگی کی مصنوعات کی ایک شاندار   رینج پیش کی گئی۔

نینا کا مقصد اروناچل پردیش کے قبائلیوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔ ان کے برانڈ میں پائیداری مرکزی حیثیت رکھتی ہے، اور وہ اپنے کاربن  کے اثرات کو کم کرنے اور فضلہ کو کم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GBKX.jpg

ہاؤس آف میکنوک براہ راست دس افراد کو ملازمت دیتا ہے اور سو سے زیادہ مقامی کاریگروں کو باقاعدہ کام، مناسب اجرت، اور ایک جامع تربیتی پروگرام تک رسائی فراہم کرتا ہے جو روایتی اور جدید ہنرمندیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ پروگرام میں پائیدار طریقوں کی تربیت شامل ہے، جیسے نامیاتی کاشتکاری اور قدرتی رنگ ریزی کی تکنیک، اور مہارت کی تعمیر، مصنوعات کی ترقی اور کوالٹی کنٹرول پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00359R8.jpg

یہ تقریباً 5 لاکھ روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک خود سےفنڈکردہ کاروبار ہے۔   مقامی مارکیٹ کے علاوہ، ان کے کلائنٹ  پورےہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھی ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں فیشن جیولری، نامیاتی کھانے اور الکوحل  سے مبرا شراب شامل ہیں۔

اعترافات :

  • خواتین کے دن، 2018 اور 2019 کے موقع پر آر جی یو میں ہاتھ سے تیار کردہ بہترین برانڈ
  • حکومت اروناچل پردیش کےمنصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے محکمہ کی طرف سے نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے، 2023 پر بہترین بزنس ماڈل کینوس
  • سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی کے محکمے کے تحت  آئی آئی ایم سی آئی پی، اے پی آئی آئی پی  کی طرف سے  پروان چڑھانے کے زمرے کے تحت 'انٹرپرینیورشپ چیلنج'، 23-2022  کی فاتح ۔
  • انکیوبیشن کیٹیگری کے تحت سال 2023 کے لیے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، این ای سی کے ذریعہ اسپانسر آئی آئی ایم  کلکتہ کے ذریعے  پروان شدہ     'نارتھ ایسٹ انٹرپرینیورشپ چیلنج  (این ای سی ڈی پی) کی فاتح اور ریاست کے سرفہرست کاروباری شخصیت  میں سے  ایک کا درجہ دیا گیا۔
  •  پیرنوڈ ریکارڈس، ڈبلیو ای چیلنج، 2022 کے تحت سرفہرست 9 خواتین کاروباریوں میں سے ایک کے طور پر منتخب

************

 

 

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 8544 )



(Release ID: 1950198) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese