کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے راجستھان کے ساتھ 300 میگاواٹ شمسی  پروجیکٹ کے لیے طویل مدتی بجلی کے استعمال کا معاہدہ کیا


راجستھان کو اگلے 25 سال تک شمسی توانائی کی فراہمی

بجلی کی توانائی سے متعلق  پروجیکٹ کاربن کے اخراج میں ہر سال 0.726 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کرے گا

Posted On: 18 AUG 2023 11:46AM by PIB Delhi

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ، کوئلہ کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک نورتن سنٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ نے راجستھان میں سی پی ایس یو اسکیم کے تحت 300 میگاواٹ شمسی توانائی کی فراہمی کے لیے راجستھان ارجا وکاس نگم لمیٹڈ کے ساتھ طویل مدتی بجلی کے استعمال کا معاہدہ کیا ہے۔

این ایل سی آئی ایل کے پاس اس وقت قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 1,421 میگاواٹ ہے۔ کمپنی کے کارپوریٹ منصوبے کے مطابق، وہ 2030 تک 6,031 میگاواٹ صلاحیت قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی نے مسابقتی بولی کے ذریعے قابل تجدید توانائی سے  متعلق بھارتی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) کے ذریعے شروع کی گئی سی پی ایس یو اسکیم فیز-IIٹرانسIII میں 510 میگاواٹ  شمسی پروجیکٹ کی صلاحیت حاصل کی ہے۔راجستھان کے بیکانیر ضلع  میں بارسی نگرکے مقام پر،300 میگاواٹ شمسی توانائی  کی صلاحیت والا  پروجیکٹ زیر تکمیل ہے۔مذکورہ  پروجیکٹ کے لیے ای پی سی کا ٹھیکہ ایم /ایس ٹاٹا پاورشمسی نظام کو مسابقتی بولی کے ذریعے دیا گیا ہے۔

300 میگاواٹ سولر پراجیکٹ کے لیے بجلی کے استعمال کے معاہدے (پی یو اے) پراین ایل سی انڈیا لمیٹڈ اور راجستھان ارجا وکاس نگم لمیٹڈ(آر یو وی این ایل) کے درمیان 17 اگست 2023 کو جے پور میں جناب ڈی کے جین، ڈائریکٹر (فنانس)، آر یو وی این ایل اورجناب ڈی پی سنگھ نے این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے جی ایم (پی بی ڈی) جناب بھاسکر اے ساونت، پرنسپل سکریٹری، توانائی، حکومت کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔جس میں  راجستھان کے،جناب ایم ایم رانو، ایم ڈی، آر یو وی این ایل اور جناب پرسنا کمار موٹوپلی، سی ایم ڈی، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ،جناب مکیش اگروال، ای ڈی (فنانس)، این ایل سی آئی ایل، جگدیش چندر مزومدار، پراجیکٹ ہیڈ، بارسنگسر پروجیکٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجو دتھے۔ تاکہ ریاست راجستھان کو اگلے 25 سالوں کے لیے شمسی توانائی کی فراہمی  کی جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CCPV.jpg

 

اس پروجیکٹ سے سالانہ 750 ملین یونٹس کی بجلی پیدا کی جائے گی اورپیدا کی گئی کل گرین بجلی  ریاست راجستھان کو فراہم کی جائے گی۔مذکورہ پروجیکٹ ریاست راجستھان کو ان کے  قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔

اس پروجیکٹ سے حاصل  ہونے والی بجلی ہر سال کاربن کے اخراج کو 0.726 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کرنے میں مدد کرے گی۔ قابل تجدید توانائی کے محاذ پر، تمل ناڈو میں 1.40 گیگا واٹ صلاحیت کے علاوہ، ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ جب این ایل سی آئی ایل دیگر ریاستوں میں  اپنی صلاحیت کے اثرات میں اضافہ کررہا ہے۔

 

*************

ش ح۔  ش م ۔م ش

(U-8519)


(Release ID: 1950052) Visitor Counter : 141