شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں سڑک اور بجلی کی کنیکٹی ویٹی
Posted On:
10 AUG 2023 3:58PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جے ایس وائی) کے تحت ہر موسم میں کارآمد سڑکوں کی کنیکٹی ویٹی کے لئے شمال مشرقی خطے (این ای آر)میں کم از کم 250 افراد کی آبادی والے 18312 گاؤں میں سے 18098 گاؤں میں کنیکٹی ویٹی کے پروجیکٹوں کو منظوری دی تھی اور ان سب کا احاطہ کرلیا گیا ہے۔ بجلی کی وزارت نے بھی شمال مشرقی خطےسمیت بھارت میں تمام گاؤں کو دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) اسکیم کے تحت برق کاری کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے سال 18-2017 تک ‘‘نان لیپسیبل سینٹرل پول آف ریسورسیز(این ایل سی پی آر)-اسٹیٹ’’ اسکیم نافذ کی ہے جس کے تحت شمال مشرقی خطے میں سڑک اور بجلی کی کنیکٹی ویٹی کے پروجیکٹوں کا تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی کابینہ نے این ایل سی پی آر –اسٹیٹ اسکیم کی جگہ شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کو دسمبر 2017 میں منظوری دی تھی جس کے ذریعہ بھی سڑک اور بجلی کی کنیکٹی ویٹی کے پروجیکٹوں کو تعاون دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے پی ایم-ڈیوائن نامی ایک اسکیم بھی شروع کی ہےجو خطے میں بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے پروجیکٹوں کے لئے ہے۔ وزارت نے شمال مشرقی خطے میں سڑکوں کے سیکٹر میں 11812.17 کروڑ روپے کی لاگت کے کل 780 پروجیکٹوں اور بجلی کے سیکٹر میں 3701.48کروڑ روپے کی لاگت کے 285 پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی ہے۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*********
ش ح۔و ا ۔ ج
Uno8515
(Release ID: 1950046)