نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈزنی ہاٹ اسٹار، فٹ انڈیا کوئز 2022 کے قومی راؤنڈز کو 12 اگست سے نشر کرے گا
Posted On:
10 AUG 2023 7:06PM by PIB Delhi
فٹ انڈیا کوئز کے دوسرے ایڈیشن کے قومی راؤنڈز 12 اگست سے مشہوراو ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی ہاٹ اسٹار پر نشر کیے جائیں گے۔ کل13 قسطوں پرمشتمل یہ پروگرام ہر سنیچر اور اتوار کو صبح 8 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض اینکر تنائے تیواری اور تانیا پروہت انجام دیں گے۔
کل 72 طلباءنے (36 اسکولوں سے ہر دو طالب علم) ریاستی راؤنڈ میں اپنی متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اعلیٰ اعزاز حاصل کیاہے۔ ریاستی راؤنڈ کے بعد 36 جیتنے والے اسکولوں میں سے ہر ایک کو 2.5 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔ یہ نقد انعام گزشتہ ماہ ممبئی میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ دیا گیا۔ اسکول کے 2 طلباء پر مشتمل ٹیم کو مجموعی طور پر 25000 روپے سے نوازا گیا۔
قومی راؤنڈز کے فاتح کی کل انعامی رقم اب 25 لاکھ روپے ہے،طلباء نے کل 2.5 لاکھ روپے جیتے ہیں۔اس کے تحت پہلے اور دوسرے قومی رنر اپ میں اسکول بالترتیب 15 لاکھ اور 10 لاکھ روپے کی رقم جیتیں گے۔
فٹ انڈیا کوئز کا دوسرا ایڈیشن اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون سے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کوئز میں بھارت کی کھیلوں کی مالا مال تاریخ، فٹنس اورتغذیہ سے متعلق موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیاہے۔
کوئز کا آغاز گزشتہ سال 29 اگست کو قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی موجود گی میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے امورنیز داخلی امور کےوزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک نے کیا تھا۔
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کل 348 اسکولوں اور 418 طلباء کو راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ان طلباء میں 39 فیصد لڑکیاں تھیں۔ منتخب اسکولوں نے دو طلباء کی ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے ویب راؤنڈز کی ایک سیریز کے ذریعے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی چیمپئن شپ کے لیے مقابلوں میں حصہ لیا۔ 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی چیمپئنز کی شناخت کے لیے کل 120 راؤنڈز کیے گئے۔
فٹ انڈیا کوئز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد، دوسرے ایڈیشن کو زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں بھارت کے 702 اضلاع کے 16,702 اسکولوں کے 61,981 طلباء نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔جبکہ اس کے مقابلے ، فٹ انڈیا کو اس کے پہلے ایڈیشن میں13,502 اسکولوں کے 36,299 طلباء کی کل شرکت دیکھنے میں آئی تھی۔ اسی طرح پہلے ایڈیشن کے مقابلے کوئز کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد میں بھی 70 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا۔
*************
ش ح۔ ش م ۔م ش
(U-8510)
(Release ID: 1950038)
Visitor Counter : 137