محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جون 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 20.27 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج کیا گیا


پچیس سال کی عمر تک کے 9.77 لاکھ نوجوان ملازمین کی نئی رجسٹریشن

جون 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت تقریباً 24,298 نئے ادارے رجسٹرڈ ہوئے

جون 2023 میں 71 ٹرانس جینڈر ملازمین تک ای ایس آئی اسکیم کے فوائد پہنچائے گئے

Posted On: 17 AUG 2023 6:57PM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جون 2023 کے مہینے میں 20.27 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔

جون 2023 کے مہینے میں تقریباً 24,298 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سوشل سیکورٹی کے تحت لایا گیا ہے، اس طرح مزید کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ جون 2023 کے مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 20.27 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال کی عمر تک کے 9.77 لاکھ ملازمین نئی رجسٹریشنوں میں سے کل ملازمین کا 48.22 فیصد ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ جون، 2023 میں خواتین اراکین کا خالص اندراج 3.87 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جون، 2023 کے مہینے میں کل 71 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

17-08-2023

U: 8502



(Release ID: 1949998) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi