بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر توانائی بارہ، بہار میں این ٹی پی سی کے 660 میگاواٹ کے سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کوقوم کے نام وقف کریں گے
لکھی سرائے، بہار میں پاور گرڈ کے سب اسٹیشن کی توسیع کے لیے سنگ بنیاد رکھا جائے گا
Posted On:
17 AUG 2023 5:54PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ 18 اگست 2023 کو بہار کے بارہ میں این ٹی پی سی کے بارہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کا 660 میگاواٹ یونٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ جس 660 میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے وہ پروجیکٹ کے مرحلہ I کایونٹ نمبر2 ہے۔ اس یونٹ کا آغاز قوم کو قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر 18 اگست 2023 کو بعد میں پاور گرڈ کے 400/132 کے وی لکھیسرائے سب اسٹیشن کی توسیع کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ سب اسٹیشن پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ)نے تعمیر کیا ہےجو حکومت ہند کی توانائی کی وزارت کے تحت ایک مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزہے۔ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، 220 کے وی جی آئی ایس موجودہ سب سٹیشن کے احاطے میں تعمیر کیا جائے گا اور 500 ایم وی اے کی صلاحیت کے 2 ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی۔
لکھی سرائے میں سب اسٹیشن کی توسیع سے لکھی سرائے، شیخ پورہ، مونگیر اور جموئی اضلاع میں بجلی کی دستیابی میں بہتری آئے گی اور مستقبل میں توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔ لکھیسرائے سب اسٹیشن میں 220 کے وی وولٹیج لیول کی جدید ترین جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی تنصیب سے اس خطے کا قومی گرڈ سے رابطہ مزید مضبوط ہو گا۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے علاقے کی صنعتی اور تجارتی ترقی بھی ہوگی۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 8494
(Release ID: 1949939)
Visitor Counter : 114