صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے وندھیا گیری کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 17 AUG 2023 4:12PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (17 اگست، 2023)مغربی بنگال کے کولکاتہ میں واقع گارڈن ریچ شپ بلڈرز انجینئرز لمیٹڈ میں ہندوستانی بحریہ کے پروجیکٹ17اےکے چھٹے جہاز وندھیاگیری کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وندھیا گیری کا آغاز ہندوستان کی بحری صلاحیتوں کو بڑھانے میں ایک اہم پیش رفت کو اُجاگر کرتا ہے۔ یہ اندرون ملک جہاز سازی کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کی طرف بھی ایک قدم ہے۔ پروجیکٹ 17اے جس کا وندھیا گیری ایک حصہ ہے، خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کے لیے ہمارے  مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے اندرون ملک جدت  طرازی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور ہم مستقبل قریب میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی معیشت کا مطلب ہے تجارت کا زیادہ حجم اور ہمارے تجارتی سازو سامان کا ایک بڑا حصہ سمندروں سے ہوکرگزرنا ہے ،جو ہماری ترقی اور خوشحالی کے لیے سمندروں کی اہمیت کوبھی اُجاگر کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بحر ہند اور وسیع بھارت- بحرالکاہل خطے میں سیکورٹی کے بہت سے پہلو ہیں اور بحریہ کو سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ متحرک رہنا ہوگا۔

 

Please Click here to see the President's Speech -

 

************

ش ح۔ م ع۔ن ع

(U: 8487)




(Release ID: 1949875) Visitor Counter : 131