عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جی20 کے اعلیٰ وزارتی اجلاس اور کل کولکتہ میں جی20 انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ (اے سی ڈبلیو جی) کی آخری میٹنگ سے پہلے، ہندوستان مفرور اقتصادی مجرموں کے خلاف جی20 ممالک کے درمیان اتفاق رائے  حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے


ڈی ڈی نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، ہندوستان کے وزیر برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ جی 20 کی میٹنگ ہی  ہے جو ایک متفقہ نقطہ نظر کی طرف پیش رفت کر رہی ہے

جی20 انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس اور جی20 انسداد بدعنوانی وزارتی اجلاس 9 سے 11 اگست 2023 کو کولکتہ میں ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہوگا

اجلاس میں جی20 ممبران، 10 مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے 154 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 AUG 2023 3:30PM by PIB Delhi

کل کولکتہ میں اعلیٰ جی20 وزارتی اجلاس اور جی20 انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ (اے سی ڈبلیو جی) کی آخری میٹنگ سے پہلے، ہندوستان مفرور اقتصادی مجرموں کے خلاف جی20 ممالک کے درمیان اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ مفرور اقتصادی مجرموں کی تیزی سے حوالگی اور دونوں جگہ اندرون ملک اور بیرون ملک اثاثوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بات آج یہاں ہندوستان کے وزیر برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کولکتہ روانہ ہونے سے قبل دوردرشن نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ یہ ایک جی20 میٹنگ ہے جو متفقہ نقطہ نظر کے لیے اچھی پیش رفت کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنہوں نے بیونس، ارجنٹینا میں جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مفرور اقتصادی مجرموں کے خلاف کارروائی کے لیے نو نکاتی پروگرام پیش کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی نے قانونی عمل میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی جیسے کہ جرائم کی آمدنی کو مؤثر طریقے سے منجمد کرنا، مجرموں کی جلد واپسی اور جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کی موثر واپسی۔

01.jpg

ہندوستان کے وزیر نے کہا، "معاشی جرائم بہت سے لوگوں کو درپیش ایک مسئلہ رہے ہیں، خاص طور پر جب مجرم ملک کے دائرہ اختیار سے بھاگ جاتے ہیں اور جہاں تک مفرور اقتصادی مجرموں کی حوالگی اور اثاثوں کی بازیابی کا تعلق ہےتو تمام ممالک ایک صفحے پر ہیں لیکن رکن ممالک کے مختلف قوانین اس سلسلے میں ایک مسئلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مشترکہ کارروائی کے لیے پہلے ہی اتفاق رائے پیدا ہو رہا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ ہندوستان نے اس سال مئی میں رشی کیش، اتراکھنڈ میں جی20 اے سی ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کے موقع پر "بدعنوانی مخالف حکمت عملیوں کے ساتھ صنفی حساسیت کو ہم آہنگ کرنے کے بارے میں جی20 کے نقطہ نظر’’  کو تلاش کرنے  پر ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا تھا۔  اس تقریب میں جی20 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطح کے کلیدی مقررین اور حکومتی ماہرین نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر، شمال مشرق، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور اہم  سیاحتی مقامات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جی20 میٹنگوں کی ایک سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس نے ہندوستان کو نہ صرف مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ ہندوستان کی متنوع ثقافت اور تنوع کا مظاہرہ بھی کیا، جسے وزیر اعظم مودی ایک مستقل اثاثہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہندوستان جی 20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور اس کا سہرا وزیر اعظم مودی کے سر بندھتا ہے۔ انہوں نے کہا، 26 مئی 2014 کے بعد، جب جناب نریندر مودی نے مرکز میں چارج سنبھالا، ہندوستان کا عالمی قد مسلسل عروج کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیو اسٹریٹجک معاملات پر، ہندوستان کے خیالات اب اہمیت رکھتے ہیں اور پوری دنیا عالمی خدشات کے مسائل پر ہمارے پختہ مشورے کو سنتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DoPTrelease-DrJSon2ndACWGMinisterial_html_m2bbe5984CVQK.jpg

ہندوستان کی صدارت میں جی20 انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ (اے سی ڈبلیو جی) کا تیسرا اور آخری اجلاس 9 سے 11 اگست 2023 کو کولکتہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں جی20 ممبران، 10 مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے 154 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے بعد 12 اگست 2023 کو جی 20 انسداد بدعنوانی کی وزارتی میٹنگ ہوگی، جس کی صدارت حکومت ہند کی وزارت  سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر ،عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت، جوہری توانائی کے محکمہ اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کریں گے۔ یہ جی20 اے سی ڈبلیو جی کی دوسری وزارتی میٹنگ ہوگی اور اے سی ڈبلیو جی کی پہلی ذاتی  وزارتی میٹنگ ہوگی۔ وزراء کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے مزید سیاسی تحریک ملے گی کیونکہ اے سی ڈبلیوجی  بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت، اے سی ڈبلیو جی مفرور معاشی مجرموں کے خلاف کارروائی اور اثاثوں کی واپسی کے سلسلے میں انسداد بدعنوانی تعاون پر اہم پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس کی رہنمائی وزیر اعظم کی طرف سے 2018 میں جی 20 ممالک کو وزیر اعظم جناب  نریندر مودی  کے  پیش کردہ مفرور اقتصادی جرائم اور اثاثوں کی بازیابی کے خلاف نو نکاتی ایجنڈا برائے کارروائی نے کی ہے۔

گروگرام اور رشی کیش میں بالترتیب پہلی اور دوسری اے سی ڈبلیو جی میٹنگوں کے دوران، ہندوستان اہم اور حساس معاملات پر تین نتائج کی دستاویزات (اعلی سطحی اصولوں) کو حتمی شکل دے کر بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جی20 میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ عملی اور عمل پر مبنی اعلیٰ سطحی عزائم  بدعنوانی کے جرائم کی روک تھام، پتہ لگانے، تفتیش اور قانونی کارروائی، انسداد بدعنوانی کے ملکی ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے، مفرور معاشی مجرموں کی حوالگی اور غیر ملکی دائرہ اختیار سے ایسے مجرموں کے اثاثوں کی بازیابی میں معاون ثابت ہوں گے۔

بدعنوانی کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دار عوامی اداروں اور حکام کی ایمانداری  اور مؤثریت کو فروغ دینے کے اعلیٰ سطحی اصول انسداد بدعنوانی کے اداروں کی آزادی، شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک رہنما فریم ورک فراہم کریں گے۔ اس سے ادارہ جاتی کمزوری اور احتساب کی کمی سمیت بدعنوانی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اثاثوں کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اصول رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ ہیں جو جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تیزی سے وصولی کے لیے ایک مضبوط اور موثر فریم ورک کے قیام میں معاونت کرتے ہیں۔ یہ اصول غیر ملکی دائرہ اختیار میں پناہ لینے والے معاشی مجرموں کو روکیں گے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اصول بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک 6 نکاتی منصوبہ ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کے ذریعے بین الاقوامی تعاون اور ایجنسیوں کے درمیان  تعاون کو بڑھاتا ہے۔ یہ بدعنوانی کے جرائم کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی، مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی کو یقینی بنائے گا۔

اے سی ڈبلیو جی  بدعنوانی سے نمٹنے میں آڈٹ اداروں کے کردار پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ اس سے قبل،  اسی سال، عوامی انتظامیہ میں بدعنوانی کو کم کرنے اور عوامی خدمات کی فراہمی اور بدعنوانی کے صنف سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے استعمال کو اجاگر کرنے کے لیے ضمنی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ہندوستان کی صدارت میں شروع کی گئی خواتین پر بدعنوانی کے اثرات پر بحث انسداد بدعنوانی کی حکمت عملیوں میں صنف کے لحاظ سے حساس اور صنف کے لحاظ سے جوابی نقطہ نظر کو اپنانے کے لیے اجتماعی اقدامات کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کو جنم دے گی۔

کولکتہ میں اے سی ڈبلیو جی کا تیسرا اجلاس اے سی ڈبلیو جی کے مستقبل کے کام کو سمت دے گا اور ہندوستان کے جی20 صدارت کے دوران قانون نافذ کرنے والے تعاون، اثاثہ کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، اور انسداد بدعنوانی  کے حکام کی دیانتداری اور تاثیر کو بڑھانے کے بارے میں کئے گئے عزائم  کو آگے بڑھائے گا۔

یہ اجلاس جی20 ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں (آئی اوز) کے ذریعے مختلف شعبوں میں بدعنوانی سے نمٹنے سے متعلق قیمتی بصیرت اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے بھی قابل بنائے گا۔ جی20 انگیجمنٹ گروپس (ای جیز) بشمول سول سوسائٹی (سی20)، خواتین گروپس (ڈبلیو20)، تھنک ٹینکس (ٹی20)، سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (ایس اے آئی20) اور بزنس گروپس (بی20) بھی انسداد بدعنوانی سے متعلق کام پر جی20 اے سی ڈبلیو جی کو ان کے علاقوں میں انسداد  بد عنوانی کے مسائل سے متعلق  کام پر  اپ ڈیٹ کریں گے۔

یہ بات چیت انسداد بدعنوانی کے وزارتی اجلاس میں شامل ہو گی۔ جی 20 انسداد بدعنوانی کا دوسرا وزارتی اجلاس 2010 میں اپنے قیام کے بعد سے گروپ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو کہ بدعنوانی کو ایک کثیر جہتی چیلنج کے طور پر تسلیم کرنے کی عکاسی کرتا ہے جو عالمی سطح پر بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مضبوط سیاسی محرک میں اضافے کا مطالبہ کرتا ہے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8481


(ریلیز آئی ڈی: 1949854) وزیٹر کاؤنٹر : 132
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali , Tamil