نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور کے محکمے کی میزبانی میں ،جی 20 کے تحت وائی 20 سربراہ کانفرنس، 17 سے 20 اگست 2023 تک  منعقد ہونے والی وارانسی سربراہ کانفرنس  میں جاری ہے

Posted On: 17 AUG 2023 1:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 صدارت کے فریم ورک کے تحت ،یوتھ 20 سربراہ کانفرنس-2023 آج وارانسی میں شروع ہوئی۔

ڈائریکٹر (نوجوانوں کے امور کے محکمے) جناب  پنکج کمار سنگھ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، وارانسی جناب ایس راجلنگم؛ ، وائی 20 چیئر انمول سووت نے 16 اگست کو وارانسی میں وائی 20 سربراہ کانفرنس کے کرٹین رائزر میں میڈیا سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XO05.jpg

میڈیا کو تفصیلات بتاتے دیتے ہوئے ڈائریکٹر (نوجوانوں کے امور کے محکمے) جناب  پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ جی 20 پریزیڈنسی آف انڈیا کے فریم ورک کے تحت، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کا محکمہ، یوتھ 20 سربراہ کانفرنس-2023 کا انعقاد اتر پردیش کے شہر وارانسی میں 17 سے 20  اگست 2023تک کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وائی 20 سمٹ میں ممتاز ماہرین، فیصلہ ساز، قومی اور بین الاقوامی مندوبین/جی 20 ممالک کے نمائندے، نالج پارٹنرز (آئی آئی ایم رائے پور)، تعلیمی شراکت دار (یونیورسٹیز/ادارے) یکجا ہوں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وارانسی میں وائی  20 سربراہی اجلاس، جی20 ممالک کے تمام متعلقہ فریقین کو بات چیت، حتمی شکل دینے اور وائی 20 اعلامیے پر دستخط کرنے کے لیے یکجا کرے گا جو گزشتہ چند مہینوں میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وائی 20 اعلامیہ، پانچ شناخت شدہ موضوعات پر ہمارے مشترکہ نقطہ نظر کے نچوڑ کی عکاسی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اعلیٰ سطح پر پالیسی فیصلے کرنے والے نوجوانوں کی آوازتوجہ سے سنیں۔

وائی 20 سربراہ کانفرنس میں، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر مملکت (ایم  او ایس) جناب نستھ پرمانک اور وزیر اعلیٰ اتر پردیش جناب یوگی آدتیہ ناتھ شرکت کریں گے۔

جی20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 150 مندوبین، وائی 20 کے پانچ شناخت شدہ موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں  کام کا مستقبل: صنعت 4.0، اختراع اور 21ویں صدی کی مہارت، امن سازی اور مصالحت: کوئی جنگ  نہیں کے دور میں آغاز، آب وہوا کی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو  طرز زندگی میں ڈھالنا، مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان، صحت، تندرستی اور کھیل کود: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا، شامل ہیں۔

وائی 20 سربراہ کانفرنس، گوہاٹی میں  منعقدہ شروعاتی  میٹنگ، ممتاز تعلیمی اداروں میں منعقدہ یوتھ-20  کے 14 مشاوارات، لیہہ کےلداخ میں پری سمٹ، انتہائی عمیق تبادلہ خیال کے اجلاس، وائی 20 چوپال اور اہم وائی 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں، ملک بھر میں منعقد ہونے والے مختلف جن بھاگیداری پروگراموں کا امتزاج ہے۔

اس سربراہ کانفرنس  کا مقصد دوسرے شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا، نوجوانوں کی ترقی میں تعاون کرنا، اور عالمی پلیٹ فارم پر یوتھ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یوتھ20، جی20 کے آفیشل انگیجمنٹ گروپس میں سے ایک ہے۔ یوتھ 20 (وائی20) مصروفیاتی گروپ نے پورے ہندوستان میں بات چیت اور مشاورت کا اہتمام کیا ہے، تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے خیالات پر  صلاح ومشورہ کیا جا سکے اور عمل درآمدکے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔وائی20،نوجوانوں کے لیے جی20 کی ترجیحات پر اپنے نقطہ نظر اور خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

**************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 8477


(Release ID: 1949822) Visitor Counter : 134