وزارتِ تعلیم
مرکزی وزراء محترمہ نرملا سیتارامن اور جناب دھرمیندر پردھان 17 اگست 2023 کو پوری اور بھونیشور میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے
Posted On:
16 AUG 2023 7:53PM by PIB Delhi
تعلیمٹ ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کل 17 اگست 2023 (جمعرات) کو پوری اور بھونیشور میں مختلف اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
دونوں مرکزی وزراء ملک کی وراثت اور ترقی کے لیے وقف ’میری ماٹی میرا دیش‘ پروگرام میں حصہ لے کر دن کے پروگرام کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ منددرج ذیل پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
- شری مندر میں درشن: جمعرات کو صبح 7 بجے، دونوں مرکزی وزراء معروف شری مندر میں درشن کریں گے اور سینکڑوں سال پرانی روایت کا احترام کرتے ہوئے مندر کے روحانی دورے میں شامل ہوں گے۔
- سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک کے ذریعہ ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ پر سینڈ آرٹ: صبح تقریباً 8 بجے کے ، ممتاز سینٹ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک کے ذریعہ’میری ماٹی میرا دیش‘ تھیم پر بنائے گئے سینڈ آرٹ کو دیکھیں گے۔ یہ دلکش پرفارمنس بلیو فلیگ بیچ، مے فیئر، پوری میں منعقد کی جائے گی۔
- شجر کاری مہم اور پنچ پرن میں شرکت: صبح 9 بجے مرکزی وزرا پوری میں پنتھاکٹا کے قریب سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے شری سداشیو کیمپس کے رہائشی کمپلکس میں ایک شجرکاری مہم کے پروگرام میں شرکت کرکے پنچ پرن لیں گے۔
- معروف مجاہدآزادی شہید جئی راج گرو کی جائے پیدائش کا دورہ اور امرت کلش یاترا: صبح تقریباً 10:15 بجے، دونوں مرکزی وزراء پوری ضلع کے برہرے کُرشنا پور میں عظیم مجاہدآزادی شہید جئی راج گرو کی جائے پیدائش جائیں گے اور امرت کلش یاترا کا آغاز کریں گے۔
- کووی اور دیسیا زبانوں میں کتاب کا اجرا: بعد میں دونوں مرکزی وزراء بھونیشور آئیں گے۔ وہ بھونیشور کے ہوٹل مے فیئر میں کووی اور دیسیا زبانوں میں دو کتابوں کا اجراء کریں گے۔ یہ دونوں کتابیں لسانی حدود کے پار علم کو پھیلانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
- 20ویں قومی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس کا افتتاح: دن کی تقریبات کا اختتام شام 4:30 بجے بھونیشور کے ایس او اے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں معززین کے ذریعہ 20ویں قومی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے افتتاح کے ساتھ ہوگا، جو دانشورانہ تبادلے اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دے گی۔
دونوں مرکزی وزراء کا پروگرام ہماری وراثت کو محفوظ رکھنے، ہماری مادر وطن سے جڑنے اور ماحولیات اور ہماری قوم کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ ن ا۔
U- 8466
(Release ID: 1949759)