کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں میں تعاون سے متعلق  مفاہمت نامے کو  منظوری دی

Posted On: 16 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جمہوریہ ہند کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور آسٹریلیا کی حکومت کے  صحت اور عمر رسیدہ افراد کی  نگہداشت کے  محکمے کے درمیان کھیلوں میں تعاون سے متعلق  مفاہمت نامے  (ایم او یو) کو منظوری دی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دو طرفہ تبادلے کے پروگرام کھیل سائنس، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے، کھلاڑی اور کوچ کی تربیت و ترقی؛ کھیل گورننس اور انٹیگریٹی ؛ کھیل میں زمینی  سطح پر شرکت؛ اہم کھیل تقریبات ؛ کھیل میں تنوع اور شمولیت  میں علم اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کریں گے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

آسٹریلیا کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون سے حاصل ہونے والے فوائد  ذات، نسل، علاقہ، مذہب اور جنس سے قطع نظر  تمام کھلاڑیوں پر یکساں طور پر نافذ ہوں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ن ا۔

U-8428


(Release ID: 1949449) Visitor Counter : 104