زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آج 77ویں یوم آزادی کی تقریبات میں ملک بھر سے 700 سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی، جو بنیادی سطح کے لوگوں کی شمولیت کے وزیراعظم کے  ویژن کی عکاسی تھی

Posted On: 15 AUG 2023 2:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر زراعت نے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر آج یہاں 700 سو سے زیادہ کسانوں کو مدعو کیا۔ یہ پروگرام 77ویں یوم آزادی کی تقریبات میں لازمی طور پر بنیادی سطح کے لوگوں کو شامل کرنے کے ویژن کے عین مطابق تھا۔ تقریب میں 700 سو سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی، جن میں ملک کی مختلف کسان برادریوں سے نمائندگی ہوئی اور مختلف زرعی سرگرمیوں میں لگے کسانوں کا یہ انوکھا اجتماع ممکن ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01W65O.jpeg

شرکاء میں سے تقریباً 100 کسان جوڑے پی ایم –کسان کے مستفیدین اور تقریباً 300 کسان جوڑے ای پی اوز سے تعلق رکھتے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0240KQ.jpeg

اس کے علاوہ جوار باجرے کے بین الاقوامی سال کے تناظر میں کسانوں کے لئے ایک خصوصی لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں جوار باجرے سے تیار کئے گئے پکوان پیش کئے گئے۔کسانوں کا خیر مقدم مرکزی وزیر زراعت نے کیا۔ اس موقع پر زراعت کے مرکزی وزیر مملکت (زراعت اور کسانوں کی بہبود) جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کرندلاجے بھی موجود تھیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات  میں کسانوں کی شمولیت وزیراعظم جناب نریندر مودی کے بھاگیداری ویژن اور عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/0311GX.jpeg

جناب تومر نے زور دے کر کہا کہ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں موجود ہ حکومت کے تحت زبردست ترقی ہوئی ہے اور ان کی وزارت کا مجموعی بجٹ جو کہ 14-2013 میں 23 ہزار کروڑ روپے ہو گیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہر کسان کو پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے دائرے  میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جناب تومر نے مطلع کیا کہ تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے پریمیم کلکشن کے عوض 140 کروڑ روپے کے قریب انشورنس کے طور پر ادا کئے گئے۔ جناب تومر نے حکومت ہند کی حالیہ سنٹرل سیکٹر اسکیم پر روشنی ڈالی۔

وزیر موصوف نے   حکمت عملی کے بارے میں بتایا اور ملک میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے مخصوص وسائل کا ذکر کیا۔ جناب تومر نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدامات چھوٹے، کمزور اور بے زمین کسانوں کو ای پی اوز کے لئے رہنمائی کے لئے ہیں تاکہ ان کی اقتصادی مضبوطی اور مارکٹ کے امکانات کے لئے کام ہو سکے۔

وزیر موصوف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کسانوں پر مرکوز پروگرام کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ کسانوں کو آئی سی اے آر کے زیر اہتمام نمائش میں زراعت کے شعبے میں تازہ ترین تحقیق اور طور طریقوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

اس کے علاوہ کسانوں کو دہلی کی مالامال اور متحرک تاریخ، فن تعمیرات اور ثقافتی مراکز کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع حاصل ہوا۔ ان کسانوں کو دہلی کے اہم مقامات مثلاً پردھان منتری سنگرہالیہ، وار میوزیم اور مشہور و معروف انڈیا گیٹ کی سیر کرائی گئی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1949054) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Telugu , Hindi , Punjabi