وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

گجرات كے نرمدا میں جناب پرشوتم روپالا نے جامع ترقی کے تحت مویشیوں کے لئے  ‘اے-ہیلپ’ پروگرام اور ان كے بانجھ پن كے ازالے كے کیمپ کا آغاز کیا


یہ پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور خطے کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے: جناب روپالا

Posted On: 14 AUG 2023 5:00PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہوتسو کے زیراہتمام مویشی پروری اور ڈیری كے مركزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج گجرات میں بانجھ پن كے ازالے كے کیمپ کے ساتھ اے-ہیلپ’ (صحت اور مویشیوں کی پیداوار کی توسیع کے لیے تسلیم شدہ ایجنٹ( پروگرام کا آغاز كیا۔ جامع ترقی کے تحت پشودھن جاگرتی ابھیان کے ایک حصے کے طور پر حکومتِ ہند کا مویشی پروری اور ڈیری كا محکمہ ان اقدامات کی قیادت کر رہا ہے۔ محترمہ ورشا جوشی، ایڈیشنل سکریٹری )سی ڈی ڈی(، محکمہِ مویشی پروری اور ڈیری اور ڈاکٹر این ایچ کیلا والا، وائس چانسلر، کامدھینو یونیورسٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/479_html_b45f670R7UV.jpg

 

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے خاص طور پر گجرات میں مویشیوں کے شعبے کی جامع ترقی میں مویشیوں اور خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔'اے-ہیلپ' پروگرام اور بانجھ پن كے زالے کا کیمپ خواتین کو بااختیار بنانے، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور خطے کے سماجی و اقتصادی منظرنامے کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کا نشان بنا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/479_html_m3d7ef85aPO6N.png

'اے-ہیلپ' پروگرام کا مقصد خواتین کو تربیت یافتہ ایجنٹوں کے طور پر شامل کرکے بااختیار بنانا ہے جو بیماریوں پر قابو پانے، راشٹریہ گوکل مشن  کے تحت مصنوعی حمل، جانوروں کی ٹیگنگ اور مویشیوں کی بیمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جناب روپالا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوشش خواتین کی طاقت کے ایک مثالی طور پر مربوط كرنے كا کام کرتی ہے اور ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔

ہمہ جہت ترقی کے تحت پاہودھن جاگرتی ابھیان آزادی اور ترقی کے جذبے کا جشن مناتے ہوئے جاری آزادی کے امرت مہوتسو کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔اس مہم کا بنیادی مقصد کاشتکاروں کو علم اور وسائل سے آراستہ کرنا ہے جو مویشیوں کی صحت، بیماریوں کے انتظام اور جانوروں کے بانجھ پن کے خدشات کے اہم معاملات کو حل کرتے ہیں۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ریاستی ویٹرنری یونیورسٹیاں، مویشی پروری كے ریاستی  محکموں کے ساتھ قریبی تال میل میں مختلف اضلاع میں ورکشاپ، بیداری کیمپوں اور سیمیناروں کا نظم کریں گی۔ ان مصروفیات کا مقصد مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانا، مناسب غذائیت اور بروقت طبی مداخلتوں کے بارے میں اہم معلومات پھیلانا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ان اضلاع کے خواہشمند طلباء عملی تربیتی سیشنز میں بھی حصہ لیں گے جس سے مویشیوں كے نظم کی سائنسی تکنیک پر ان کی گرفت بڑھے گی۔ ان کیمپوں میں کم از کم 250 کسانوں اور مالکان کو شامل کرنے کا ارادہ ہے اور انہیں ان کے مویشیوں کی تولیدی صحت اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے قابل عمل بصیرت فراہم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/479_html_m7badf57566CI.png

انڈین امیونولوجیکل لمیٹڈ کے ماہرین کے ساتھ تعاون سے ضروری غذائی سپلیمنٹس، منرل مکسچر، کیڑے مار دوا اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا کر اس اقدام کی افادیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ اس جامع نقطہ نظر كا مقصد کاشتکار برادری کو بااختیار بنانے کی کوشش کرنا ہے اور انہیں علم اور ٹھوس وسائل دونوں پیش کرنا ہے تاکہ ملک کے گران قدر مویشیوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کوششوں سے دیہی برادریوں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے سماجی و اقتصادی امکانات کو بلند کیا جائے گا اور عالمی مویشی منڈی میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔ علم، وسائل اور حكمت انگیز منصوبہ بندی کا سنگم ایک صحت مند، زیادہ خوشحال قوم کے لیےمویشی پروری اور ڈیری کے محكمے كےعزم کو واضح کرتا ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

U NO 8352



(Release ID: 1948685) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil