کوئلے کی وزارت

کوئلے کے شعبے میں اختراع کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیکاتھون

Posted On: 14 AUG 2023 5:54PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کی ہدایت کے مطابق، سی ایم پی ڈی آئی نے کوئلے اور لگنائٹ سیکٹر میں’’میک ان انڈیا‘‘ کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے، اسٹارٹ اپس/تحقیقاتی اداروں/تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحقیق وترقی کے متعلق  مندرجہ ذیل 5 منتخب مسائل کے بیانات پر ہیکاتھون کا انعقاد کیا:

  1. آپریٹر کے کیبن میں دکھائے جانے والے لوڈنگ آلات (شوول/ کھدائی کرنے والے آلات) کی پے لوڈ مانیٹرنگ۔
  2. اوپن کاسٹ مائنز میں گرد وغبار کو کنٹرول کرنے  کی اصلاحات۔
  3. کوئلے کی صنعت کے لیے پائلٹ 5جی ایپلی کیشن اور استعمال کے کیسز کا ڈیزائن، فروغ اور نفاذ۔
  4. ڈھانچوں میں پڑی دراڑ کے پھیلاؤ سے متعلق بلاسٹنگ کے اثر کا پتہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی۔
  5. کول گریڈ مانیٹرنگ سسٹم کے موثر انتظام کے لیے ٹیکنالوجی۔

ہیکاتھون کے مقصد کے لیے، ایک مائیکرو سائیٹ تیار کی گئی ہے اور اسے ایم او سی، سی آئی ایل اور سی ایم پی ڈی آئی ویب سائٹس میں دکھایا گیا ہے۔ تجویز جمع کروانے کا آغاز 12جون2023 کو ہوا اور 12اگست2023 کو یہ ختم ہوگیا۔ ویبنار اور تمام متعلقہ افراد کے ساتھ مسلسل بات چیت کے علاوہ، سی ایم پی ڈی آئی نے، آئی آئی ٹی آئی ایس ایم دھنباد، سی آئی ایم ایف آر دھنباد، این آئی ٹی درگاپور، سی ایم ای آر آئی درگاپور، آئی آئی ٹی کھڑگپور، بی آئی ٹی میسرا، آئی آئی آئی ٹی رانچی، آئی آئی ایم رانچی، آئی آئی ایس سی بنگلورو، آئی آئی آئی ٹی بنگلورو اور بنگلورو میں اسٹارٹ اپس میں مختلف آلات کی تیاری  سے متعلق  بیداری کے پروگرام منعقد کئے۔ اس ہیکاتھون کے لیے سائنسدانوں، محققین، فیکلٹی اور طلباء کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IIDF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QQVG.jpg

مجموعی طور پر، 5 مسائل کے بیانات پر 34 تجاویز موصول ہوئی ہیں،جن کا جائزہ اور انتخاب ، معیار کے مطابق کیا جانا ہے۔ شرکاء کو اگست 2023 کے آخری ہفتے میں،آئی آئی ٹی کھاراپور، آئی آئی ٹی- آئی ایس ایم دھنباد، آئی آئی ٹی- بی ایچ یو وارانسی، آئی آئی آئی ٹی رانچی، ایس سی سی ایل کاٹھگودام، سی ایم پی ڈی آئی، سی سی ایل، این سی ایل اور سی آئی ایل کے فیکلٹی/مضامین کے ماہرین پر مشتمل معزز ججوں کے سامنے آن لائن پریزنٹیشن دینا ہوگی۔

جج حضرات ،ہر مسئلے کے بیان کے لیے سرفہرست 3 تجاویز کا انتخاب کریں گے اور منتخب شرکاء کو 15ستمبر2023 کو سی ایم پی ڈی آئی،رانچی میں ذاتی طور پر مبارکباد دی جائے گی۔

کوئلہ کی وزارت، کوئلے کے شعبے میں اسٹارٹ اپ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور اختراع کی حوصلہ افزائی کے اپنے عزم میں، ثابت قدم ہے۔ کامیاب ہیکاتھون تقریب، تعاون اور تکنیکی ترقی کے ذریعے صنعت کی ترقی کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

*************

( ش ح ۔اع  ۔  را) 

U.No. 8357



(Release ID: 1948641) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil