امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

 این سی سی ایف اور نیفیڈ 15 اگست  (کل)سے 50 روپے فی کلو گرام کی خردہ شرح پر ٹماٹر فروخت کریں گے 

Posted On: 14 AUG 2023 5:40PM by PIB Delhi

امور صارفین کے محکمہ نے تھوک بازاروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر این سی سی ایف اور نیفیڈ کو 15 اگست 2023سے 50 روپے فی کلو گرام کی خردہ شرح  سے ٹماٹر فروخت کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

دہلی – این سی آر میں ٹماٹروں کی خردہ فروخت 14 جولائی 2023 سے شروع کی گئی تھی ،13 اگست2023 تک ان دو ایجنسیوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 15 لاکھ کلو گرام ٹماٹر حاصل کئے گئے جو ملک کے بڑے کھپت کے مراکز میں خردہ صارفین کو مسلسل فروخت کئے جارہے ہیں ۔جن مقامات پر ٹماٹر فروخت کئے جارہے ہیں ان میں دہلی – این سی آر ، راجستھان (جے پور، کوٹہ)،اترپردیش(لکھنو، کانپور وارانسی، پریاگ راج ) اور بہار (پٹنہ ، مظفر پور،آرا ،بکسر) شامل ہیں۔

این سی سی ایف اور نیفیڈ سکے ذریعہ حاصل کردہ ٹماٹروں کی خردہ قیمت ابتدائی طور پر 90 روپے فی کلو گرام طے کی گئی تھی اور بعد میں اسے گھٹاکر 16 جولائی 2023 سے 80 روپے فی کلو گرام کردیا گیا ۔اس کے بعد 20 جولائی 2023 سے اسے مزید گھٹاکر 70 روپے فی کلو گرام کیا گیا۔اب ٹماٹر کی خردہ قیمت 50 روپے فی کلو گرام کئے جانے سے صارفین کو مزید فائدہ ہوگا۔

گذشتہ چند دنوں میں این سی سی ایف نے دہلی میں 70 مقامات پر نوئیڈ اور گریٹر نوئیڈا میں 15 مقامات پر اپنی موبائل وین کھڑی کرکے خردہ صارفین کو کی جانے والی ٹماٹر کی مقدار میں کافی اضافہ کیا ہے۔اس کے علاوہ این سی سی ایف  کے ذریعہ ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پلیٹ فارم کے لئے اوپن نیٹ ورک کے ذریعہ مسلسل ٹماٹر کی خردہ فروخت کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امور صارفین کے محکمے کی ہدایت پر این سی سی ایف اور نیفیڈ نے آندھرا پردیش ،کرناٹک اور مہاراشٹر کی منڈیوں سے ٹماٹر کی حصولیابی اور گذشتہ ایک ماہ میں جن بڑے کھپت کے مراکز میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے وہاں پرساتھ ہی ساتھ ٹماٹر کی فروخت کا کام شروع کیا تھا۔

 

 

*************

ش ح۔  ا گ۔م ش

(U-8356)



(Release ID: 1948638) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil