نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے باکو میں آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے 34 ہندوستانی نشانے بازوں کو فنڈز فراہم کیے
34 میں سے 31 کھلاڑی ٹاپس یا کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت ہیں
Posted On:
14 AUG 2023 3:49PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (ایم وائی اے ایس) باکو، آذربائیجان میں آئندہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی دستے کی شرکت کے لیے فنڈ فراہم کر رہی ہے جہاں کل 34 ہندوستانی نشانے باز حصہ لیں گے، جن میں 17 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں۔
شرکت کے لیے مالی امداد 57 رکنی شوٹنگ ٹیم کی فنڈنگ کا احاطہ کرے گی جس میں 34 شوٹرز، 15 کوچز، اور ایچ پی ڈی سمیت معاون عملے کے 8 اراکین شامل ہیں۔

ٹیم کے بورڈنگ/رہائش کے اخراجات، ہوائی جہاز کا کرایہ، ویزا کے اخراجات اور جیب خرچ (او پی اے) دیگر اخراجات کے علاوہ ایم وائی اے ایس سالانہ کیلنڈر برائے تربیت اور مقابلہ (اے سی ٹی سی ) اسکیم کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے 34 شوٹرز میں سے 24 ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) ایتھلیٹس اور 7 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس ہیں۔
مقابلہ 14 اگست 2023 کو شروع ہوگا اور یکم ستمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ پیرس اولمپک سال میں جانے والے ہندوستان کے لئے یہ باوقار مقابلہ اہم ہے کیونکہ اس میں 15 ایونٹس میں پیش کرنے کے لئے کل 48 اولمپک کوٹے ہیں۔ آئی ایس ایس ایف کے 2022 ایڈیشن میں شوٹنگ ورلڈ چیمپیئن شپ میں، ہندوستان نے 34 تمغے جیتے تھے جن میں 12 گولڈ، نو چاندی اور 13 کانسے کے تمغے شامل تھے اور ہندوستان چین کے بعد مجموعی تمغوں کی تعداد میں دوسرے نمبر پر رہا تھا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے 34 ہندوستانی نشانے باز یہ ہیں -
- دیوانش سنگھ پنوار - ٹاپس ایتھلیٹ
- رامیتا - ٹاپس ایتھلیٹ
- ایشوری پرتاپ سنگھ تومر - ٹاپس ایتھلیٹ
- میہولی گھوش - ٹاپس ایتھلیٹ
- ہردے ہزاریکا - ٹاپس ایتھلیٹ
- ٹوئیلوٹم سین ٹاپس ایتھلیٹ
- اکھیل شیوران - ٹاپس ایتھلیٹ
- سفٹ کور سمرا - ٹاپس ایتھلیٹ
- نیرج کمار - ٹاپس ایتھلیٹ
- آشی چوکسی - ٹاپس ایتھلیٹ
- سربجوت سنگھ - ٹاپس ایتھلیٹ
- منینی کوشک - ٹاپس ایتھلیٹ
- شیو نروال - ٹاپس ایتھلیٹ
- دویہ ٹی ایس - ٹاپس ایتھلیٹ
- ارجن سنگھ چیمہ - ٹاپس ایتھلیٹ
- ایشا سنگھ - ٹاپس ایتھلیٹ
- انیش - ٹاپس ایتھلیٹ
- پلک - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
- وجے ویر سدھو - ٹاپس ایتھلیٹ
- ریتھم سانگوان - ٹاپس ایتھلیٹ
- آدرش سنگھ - ٹاپس ایتھلیٹ
- منو بھاکر - ٹاپس ایتھلیٹ
- پرتھوی راج ٹونڈائیمان
- منیشا کیر - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
- کینان چنائی - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
- پریتی رجک - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
- زورآور سنگھ سندھو
- راجیشوری کمار
- اننت جیت سنگھ نروکا - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
- گنیمت سیکھون - ٹاپس ایتھلیٹ
- انگدویر سنگھ باجوہ
- پری ناز دھالیوال - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
- گرجوت سنگھ کھنگورا - ٹاپس ایتھلیٹ
- درشنا راٹھور - کھیلو انڈیا ایتھلیٹ
************
ش ح۔ اک ۔ م ص
(U: 8338 )
(Release ID: 1948637)
Visitor Counter : 143