امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ڈجیٹل تغیر زمرہ۔1 کے لیے گورنمنٹ پروسیسنگ ری انجینئرنگ میں عمدگی کے تحت طلائی تمغہ جیتنے کے لیے نیشنل آٹو میٹیڈ فنگر پرنٹ آئیڈنٹی فکیشن سسٹم (این اے ایف آئی ایس) کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی


ای۔ حکمرانی کی فراہمی میں عمدگی کا یہ ایوارڈ اس لگن اور سرشاری کی قبولیت کا اظہار ہے  جو این اے ایف آئی ایس کی پوری ٹیم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے محفوظ بھارت کے خواب کی تکمیل کی جستجو میں ایک محفوظ فنگر پرنٹ شناختی نظام تیار کرنے میں پیش کی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، امورِ داخلہ کی وزارت نے تمام اضلاع، پولس کمشنریٹس، مرکزی اور ریاستی فنگر پرنٹ بیورو ، اور این آئی اے، سی بی آئی اور این سی بی جیسی مرکزی ایجنسیوں کو این اے ایف آئی ایس آلات فراہم کرائے ہیں

این اے ایف آئی ایس نے جرائم پر قابو پانے میں انگلیوں کے نشانات کی شناخت کے نظام کو انقلابی شکل دی ہے، اس نظام کے ساتھ جرائم میں بین ریاستی مجرمین کی شمولیت کا پتہ لگانے کا کام  ملک بھر میں ازحد آسانی، ٹھیک ٹھیک اور اثر انگیزی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے

Posted On: 12 AUG 2023 4:38PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ڈجیٹل تغیر زمرہ۔1 کے لیے گورنمنٹ پروسیسنگ ری انجینئرنگ میں عمدگی کے تحت طلائی تمغہ جیتنے کے لیے نیشنل آٹو میٹیڈ فنگر پرنٹ آئیڈنٹی فکیشن سسٹم (این اے ایف آئی ایس) کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ای۔ حکمرانی کی فراہمی میں عمدگی کا یہ ایوارڈ اس لگن اور سرشاری کی قبولیت کا اظہار ہے  جو این اے ایف آئی ایس کی پوری ٹیم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے محفوظ بھارت کے خواب کی تکمیل کی جستجو میں ایک محفوظ فنگر پرنٹ شناختی نظام تیار کرنے میں پیش کی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، امورِ داخلہ کی وزارت نے تمام اضلاع، پولس کمشنریٹس، مرکزی اور ریاستی فنگر پرنٹ بیورو ، اور این آئی اے، سی بی آئی اور این سی بی جیسی مرکزی ایجنسیوں کو این اے ایف آئی ایس آلات فراہم کرائے ہیں۔ این اے ایف آئی ایس نے جرائم پر قابو پانے میں انگلیوں کے نشانات کی شناخت کے نظام کو انقلابی شکل دی ہے، اس نظام کے ساتھ جرائم میں بین ریاستی مجرمین کی شمولیت کا پتہ لگانے کا کام  ملک بھر میں ازحد آسانی، ٹھیک ٹھیک اور اثر انگیزی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔

این اے ایف آئی ایس  نے مجرمین کے انگلیوں کے نشانات کا مرکزی ڈاٹا بیس تیار کیا ہے، جسے تمام تر ریاستوں، مرکزی کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی ایجنسیوں کے استعمال کنندگان کے ذریعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مجرم کی نشاندہی اور تفتیشی عمل میں افادیت اور اثرانگیزی میں معیاری بہتری رونما ہوئی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8286



(Release ID: 1948135) Visitor Counter : 151


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Tamil