بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سونووال كی 40 سے زیادہ ممالک کے سفیروں اور مشن کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات، ہندوستان کی بحری صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا
گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 نئی دہلی میں اسی سال اکتوبر میں منعقد ہوگی
Posted On:
12 AUG 2023 3:45PM by PIB Delhi
بین الاقوامی معززین کا ایک اجتماع 11 اگست 2023 کو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی رہائش گاہ پر ہوا۔اس نشست میں 40 سے زائد ممالک کے 21 سفیروں، ہائی کمشنروں، ڈپٹی ہائی کمشنروں، تجارتی کمشنروں اور 23 دیگر سفارت کاروں نے آئندہ گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 (جی ایم آءی ایس 2023) میں عالمی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ یہ كانفرنس نئی دہلی میں اکتوبر 2023 كو ہو گی۔
سفیر کی میٹنگ میں افریقہ، آسیان اور سی آئی ایس سمیت مختلف خطوں كے نماءندوں نے شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں امریکہ، ارجنٹینا، جرمنی، کناڈا، آسٹریلیا، فِن لینڈ، ناروے، نیدرلینڈ، روس، ملائیشیا، قطر، مالدیپ، جارجیا اور دیگر ممالک کے سفیر، ڈپٹی ہائی کمشنر، چارج ڈی افیئرز اور دیگر سفارت کار شامل تھے۔ آزاد ممالک کی دولت مشترکہ (سی آءی ایس) كے ركن ممالک بھی شریك تھے جو سمندری تعاون کے لیے اپنے اپنے ملک کے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک؛ مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ؛ مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ میناکشی لیکھی؛ اور خارجہ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری وی مرلیدھرن نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
جناب سونووال نے اپنے خطاب میں بحری شعبے میں ہندوستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیا اور کہا کہ "عالمگیریت کے اس دور میں بحری شعبہ اقتصادی ترقی کے ایک اہم روشن رہگزر کے طور پر ابھرا ہے، جس سے سرحدوں کے آر پار سامان، خدمات اور خیالات کی نقل و حرکت کو آسان بنایا گیا ہے۔
ہندوستان کی بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں میں انقلاب آفریں تبدیلیاں آئی ہیں، جو عالمی سطح پر تجارت کے سہولت کار بن رہی ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعہ شروع کردہ ہماری اہمیت كی حامل پہل “ساگرمالا” ہماری بندرگاہوں کو صنعتی اور لاجسٹک راہداریوں کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کرتی ہے نیز کنیکٹیویٹی اور آپریشنل کارکردگی کو مزید بڑھاتی ہے۔”
وزیر موصوف نے بندرگاہوں اور بندرگاہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال سے متعلق منصوبوں کے لیے خودکار راستے کے ذریعے 100 فیصد ایف ڈی آئی کی ہندوستان کی پالیسی کو نوٹ کرتے ہوئے ہندوستان کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو کھولنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پرائیویٹائزیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بڑی بندرگاہوں پر پی پی پی کے ٹرمینلز تقریباً 50 فیصد مال بردار جہازوں كو ہینڈل کر رہے ہیں۔
اس موقع پر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی مرکزی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رامچندرن نے ہندوستان کے بحری شعبے کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور مزید سرمایہ کاری کے لیے روڈ میپ کے ساتھ اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے جی ایم آءی ایس 2023 کا ایک جائزہ بھی فراہم کیا، جس كا انعقاد 17 سے 19 اکتوبر 2023 کے درمیان پرگتی میدان، نئی دہلی میں طے ہے۔
یہ تقریب گزشتہ ماہ ممبئی میں تیسری گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ کے ابتداءی پروگرام کے بعد منعقد كی جا رہی ہے۔ اُس پروگرام نے دنیا بھر سے میری ٹائم کمیونٹی کی طرف سے بہت زیادہ توجہ حاصل کی تھی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1948134)
Visitor Counter : 127