الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کل ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پر بنگلورو میں نوجوان ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 11 AUG 2023 6:08PM by PIB Delhi

فروغ ہنر مندی و انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس و آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل بنگلورو میں نوجوان ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات چیت حال ہی میں منظور شدہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے ارد گرد ہوگی۔

’’سنسد دھونی‘‘ کے نام سے یہ تقریب، ایک شہری تعامل (انگیجمنٹ) کی پہل ہے جس کی سربراہی جنوبی بنگلورو سے ممبر پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی صدر جناب تیجسوی سوریا کر رہے ہیں۔ یہ بی ایم ایس سی ای آڈیٹوریم، بسواناگڈی میں منعقد ہوگا۔

یہ بات چیت مذکورہ بل اور اس کی دفعات کی پیچیدہ تفصیلات پر مرکوز ہوگی، جسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ، عرضی گزار، اور ایک سابق ٹیک انٹرپرینیور کے طور پر اپنے کرداروں سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، ہندوستان میں ڈیٹا فیوڈیشریز کے درمیان جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ 2017 کے بعد سے ایک پالیسی فریم ورک بنانے کے عمل پر بھی غور کریں گے جو ڈیجیٹل شہریوں کے ڈیٹا کی پروسیسنگ میں رضامندی کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کوشش نے ملک کے ڈیجیٹل رازداری کے منظر نامے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل ایک ایسے فریم ورک کی تعمیر کے لیے ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر سامنے آیا ہے جو تمام ’’ڈیجیٹل ناگرکس‘‘ کے لیے ایک محفوظ اور بھروسہ مند آن لائن ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

اس انٹرایکٹو سیشن میں، وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، ہندوستانی شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بڑے ڈیٹا فیوڈیشریز کے ذریعے ان کواستحصال کا شکار بنائے جانے سے، ان کی حفاظت کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا خاکہ پیش کریں گے۔ یہ قدم پچھلی حکومت کے بالکل برعکس ہے، جب ڈیٹا کے تحفظ کو پس منظر میں منتقل کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بڑی تنظیمیں بغیر جانچ پڑتال یا جواب دہی کے وسیع ڈیٹا بیس جمع کرنے کے اہل ہوگئی تھیں۔

 

………………………………

( ش ح ۔م م ۔ م ر) 

U.No. 8259


(Release ID: 1947906)
Read this release in: English , Hindi , Kannada , Malayalam