دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

​​​​​​​زمینی وسائل کامحکمہ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ز ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت  زمین کے ریکارڈوں کے کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل اور زمین کی پیمائش کے نقشے کے ڈیجیٹائزیشن کے لئے کوششیں کررہا ہے


قومی سطح پر حق ملکیت کے ریکارڈ  کے کمپیوٹرائزیشن اور رجسٹریشن دفاتر کے کمپیوٹرائزیشن کاکام 94فیصد ہوچکا ہے

ملک میں نقشوں کا ڈیجیٹائزیشن 76 فیصد ہوا ہے

جناب گری راج سنگھ آج زمینی وسائل کے محکمے کی میڈیا مہم کا آغاز کریں گے

Posted On: 11 AUG 2023 11:56AM by PIB Delhi

زمینی وسائل کے محکمے نے حالیہ برسوں میں شہریوں کو زندگی گزارنے کی آسانی فراہم کرانےکیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت محکمہ شہریوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے زمینی ریکارڈز کے کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل اور زمین کی پیمائش کے ڈیجیٹائزیشن کیلئے کوششیں کررہا ہے۔ مثال کے طور پر حق ملکیت کے ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن اور رجسٹریشن دفاتر کے کمپیوٹرائزیشن کے معاملے میں قومی سطح پر 8اگست 2023 تک 94فیصد کام ہوچکا ہے۔ اسی طرح ملک میں نقشوں کاڈیجیٹائزیشن 76فیصد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ زمینی وسائل کا محکمہ تمام زمین کے ٹکڑوں کو بھُوآدھار یا یا منفرد زمینی ٹکڑے کا شناخت نمبر تفویض کررہا ہے اور ایک سال کی مدت میں تقریباً 9 کروڑ زمین کے ٹکڑوں کو بھُو آدھار تفویض کیا جاچکا ہے۔ اس سے قبل دستاویزات کا رجسٹریشن دستی طور پر کیاجاتا تھا لیکن اب ای-رجسٹریشن کے طور پر رجسٹریشن کیا جارہا ہے۔ اس سے معیشت کے دروازے کھل گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر سرمائے کی تشکیل کی سہولت ملی ہے۔ یہ محکمہ بارش سے سینچائی والے اور پچھڑے علاقوں کی ترقی کے لئے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کا واٹرشیڈ کمپونینٹ(ڈبلیو ڈی سی- پی ایم کے ایس وائی) نافذ کررہا ہے۔97 ملین ہیکٹیئر میں سے تقریباً 29 ملین ہیکٹیئر خراب زمین کا واٹر شیڈ پروجیکٹوں کے تحت احاطہ کیا گیا ہے جو کہ شاید عالمی سطح پر سب سے بڑی مہم ہے۔

ان پروگرامو ں سے عوام کو واقف کرانے کیلئے اس محکمے نے ایک میڈیا پلان تیار کیا ہے جس کا آغاز 11 اگست 2023 کو کیاجائے گا۔ مہم کے پہلے مرحلے میں آؤٹ ڈور میڈیا ، سوشل میڈیا اور بلک ایس ایم ایس کمپونینٹ شامل ہوں گے۔ میڈیا مہم کے پہلے مرحلے  کے آغاز کے بعد وسیع اور ہدف شدہ کاموں کیلئے بعد میں اضافی کمپونینٹ شامل کیے جائیں گے۔

 

-----------------------

 

ش ح۔ا گ۔ ع ن

U NO: 8223



(Release ID: 1947844) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu