جل شکتی وزارت

سرگرم گاؤوں کے سرپنچوں، اساتذہ، نرسوں، کسانوں، ماہی گیروں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا


مہاراشٹر کے ہر گھر جل یوجنا کے مزدور، خصوصی مہمانوں کے طور پر لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کریں گے

Posted On: 11 AUG 2023 2:21PM by PIB Delhi

اس سال 15 اگست کو لال قلعہ پر ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب میں پورے ہندوستان سے تقریباً 1800 خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

چوں کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں، سرگرم گاؤوں (وائبرینٹ ولیجز) کے سرپنچ، اساتذہ، نرسیں، کسان، ماہی گیر، شرم یوگی جنہوں نے نئی دہلی میں سینٹرل وِستا پروجیکٹ کی تعمیر میں مدد کی، کھادی سیکٹر کے کارکنان، قومی ایوارڈ یافتہ اسکول کے اساتذہ، بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے کارکنان اور وہ لوگ جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں نافذ کئے گئے امرت سروور پروجیکٹوں اور ہر گھر جل یوجنا پروجیکٹوں کے لئے مدد کی اور کام کیا، انہیں اس سال نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے اپنی شریک حیات کے ساتھ مدعو کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ہر گھر جل یوجنا کے تین کارکنان 15 اگست 2023 کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ایسے پچاس کارکنان اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان تقریباً 1800 افراد میں شامل ہیں جنہیں لال قلعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب سننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ہندوستان بھر میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کرنے اور تقریبات کا حصہ بننے کی پہل حکومت نے ’جن بھاگیداری‘ کے اپنے وژن کے مطابق کی ہے۔

تقریبات دیکھنے کے لیے مدعو کیے گئے 50 کارکنوں میں سے تین کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔ چندر کلا میشرم، جو چندر پور ضلع کے لکھا پور سے تعلق رکھتی ہیں، نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر کو دہلی واقع لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریب کے لیے مدعو کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔

ہر گھر جل یوجنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکھاپور میں 300 سے زیادہ خاندان رہ رہے ہیں۔ ہر گھر جل یوجنا سے پہلے گاؤں میں پانی کی کمی تھی۔ ہر گھر جل یوجنا نے پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی ہے اور گاؤں میں 148 مستقل پانی کی پائپ لائنیں فراہم کی ہیں۔ اس سے گاؤں میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

 

مہاراشٹر کے ایک اور مہمان خصوصی، پرکاش نامدیو منگوانکر، جو کولہاپور ضلع کے بھدر گڑھ کے گرام پنچایت بھاٹی واڑے کے پانی کی فراہمی اور صفائی کمیٹی کے رکن ہیں، نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ دہلی کے لال قلعہ میں ہونے والی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر میں وزیر اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس تقریب کا حصہ بنایا۔

 

اپنے گاؤں میں اسکیم کے نفاذ کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’میرا گاؤں ہر گھر جل یوجنا کا بہترین فائدہ اٹھانے والا گاؤں ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے دریا کے کنارے ایک ’انفلٹریشن گیلری‘ بنائی گئی جس سے گاؤں کے تمام گھرانوں کو پانی کا ذخیرہ کرنے اور سال بھر نل کے پانی کی فراہمی ممکن ہوئی۔ آج ہمارے گاؤں کے تمام گھروں میں ذاتی نلکے ہیں اور ہر فرد کو 55 لیٹر صاف ستھرا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمیں فالو کریں:

…………………………

( ش ح ۔م م ۔ م ر)

U.No. 8234

सोशल मिडियावर आम्हाला फॉलो करा:@PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com  /PIBMumbai    /pibmumbai



(Release ID: 1947770) Visitor Counter : 144


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Hindi