زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں  یوم آزادی  کی تقریبات میں شرکت کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا


یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بہترین گاوؤں کے سرپنچوں ، اساتذہ ، نرسوں ، کسانوں، ماہی گیروں کو مدعو کیا گیا

مہاراشٹر سے پردھان منتری کسان سمّان ندھی اسکیم کے دو استفادہ کنندگان بھی لال قلعے پر یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی مہمان ہوں گے

Posted On: 11 AUG 2023 12:11PM by PIB Delhi

اس سال 15اگست کو لال قلعے پر ہندوستان کے وزیراعظم کے ذریعے یوم آزادی  کاپرچم لہرائے جانے کے وقت پورے ہندوستان کے تقریباً 1800 خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔

اس سال ہندوستان آزادی کے 75 سال مکمل کررہا ہے، اس موقع پر بہترین گاوؤں کے سرپنچوں ، اساتذہ، نرسوں، کسانوں، ماہی گیروں، نئی دہلی میں سینٹرل وِسٹا پروجیکٹ کی تعمیر میں مدد کرنے والے شرم یوگیوں،  کھادی کے شعبے کے کارکنان ، قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے اسکولی اساتذہ، بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے کارکنان اور ملک کے مختلف حصوں میں نافذ کیے گئے امرت سروور پروجیکٹوں اور ہر گھر جل یوجنا پروجیکٹوں  کیلئے مدد کرنے والے اور کام کرنے والے کارکنان  کو، ان کی شریک حیات کے ساتھ، اس سال نئی دہلی میں یوم آزادی  کی تقریبات میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر ریاست سے پردھان منتری کسان سمّان ندھی اسکیم (پی ایم – کسان) کے دو استفادہ کنندگان بھی 15 اگست 2023 کو لال قلعے پر یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس اسکیم کے 50 استفادہ کنندگان اپنے اہل خانہ کے ساتھ اُن 1800 لوگوں میں شامل ہوں گے جو لال قلعے سے قوم کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کو سننے کیلئے مدعو کیے گئے ہیں۔ ہندوستان بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو مدعو کرنے کی پہل حکومت نے اپنے ’جن بھاگیداری‘ کے وِژن کے مطابق تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پہنچنے کیلئے دعوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے پُنے ضلع کے بارامتی  میں ڈھیکال  واڑی  کے 54 سالہ اشوک سودم گھولے نے کہا ،’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کبھی نئی دہلی میں لال قلعہ پر جا پاؤں گا۔ یوم آزادی پر وہاں جانا ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک خواب کا سچ ہوجانا۔‘‘ گھولے پی ایم کسان کے ایک استفادہ کنندہ ہیں اور اپنی 1.5 ایکڑ زمین میں گنّے کی کھیتی کرتے ہیں۔

دوسرے استفادہ کنندہ، وجئے گوتی رام ٹھاکرےتھانے ضلع میں مُرباد  کے ویشاکھرے  کے رہنے والے  ہیں۔ وہ روایتی طریقے سے چاول کی کھیتی کرتے ہیں اور سبزیاں بھی اُگاتے ہیں ، وہ سال 2019 سے پی ایم کسان کے استفادہ کنندہ ہیں، وہ اس بات پر ممنون ہیں کہ انہیں ان کی بیوی کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کے لئے دہلی جانے کا ایک موقع ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture125D8.jpg

مرکزی شعبے کی اسکیم پی ایم کسان کا مقصد  چند معیاروں کو پورا کرنے پر ملک بھر کے تمام قابل کاشت زمین والے کسانوں کو مالی امداد فراہم کرانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 6 ہزار روپئے کی رقم 2000 روپئے کی تین برابر قسطوں میں کسانوں کے  آدھار سے جڑے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی جاتی ہے۔

 

----------------------

ش ح۔ا گ۔ ع ن

U NO: 8220


(Release ID: 1947769) Visitor Counter : 109