اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کے لیے مہارتوں کی فروغ کی  اسکیم

Posted On: 10 AUG 2023 3:22PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) نے خاص طور پر چھ نوٹیفائی اقلیتی برادریوں کے لیے مختلف ہنر مندی کی ترقی کی اسکیموں کو نافذ کیا ہے، جن میں’سیکھو اور کماؤ‘، ’یو ایس ٹی ٹی اے ڈی‘ اور ’نئی منزل‘  نامی اسکیم شامل ہیں، جن میں کم از کم 30 فیصد نشستیں خواتین آموزش کاروں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔ ان کے علاوہ اقلیتی خواتین کی قیادت کی ترقی کے لیے،’نئی روشن‘ نامی اسکیم بھی نافذ کی گئی،جس کا مقصد خواتین کو مختلف موضوعات پر قیادت کی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق، مذکورہ بالا تمام اسکیموں کا 2021-2020 کے دوران آزاد ایجنسیوں کے ذریعے آخری بار  ان کا جائزہ لیا گیا اور تجزیہ قدر کیا گیا:

اسکیم

جائزہ قدر کرنے و الی موثر ایجنسی

سال

سیکھو اور کماؤ

مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایم ڈی آئی)، گڑگاؤں

2020

یو ایس ٹی ٹی اے ڈی

مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایم ڈی آئی)، گڑگاؤں

2021

نئی منزل

موٹ میک ڈونالڈ

2021

نئی روشنی

مارکیٹ تحقیق اور سماجی ترقی کے لیے مرکز (سی ایم آر ایس ڈی)

2021

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ان اسکیموں کے تحت،پچھلے تین سالوں اور رواں سال میں 36492 مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے جن میں سے27217 خواتین مستفیدین ہیں جو کہ کل فائدہ اٹھانے والوں کا 74فیصد سے زیادہ ہے۔

مذکورہ تمام اسکیموں کو ایک مربوط اسکیم میں تبدیل کردیا گیا ہے جسے ’پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس)‘ کہا جاتا ہے۔ پی ایم وکاس اسکیم، جس کے تین اجزاء ہیں:

(i) ہنر اور تربیت (اقلیتی خواتین کے لیے 33فیصد نشستیں)؛

(ii) لیڈرشپ اور انٹرپرینیورشپ (100فیصد اقلیتی خواتین کے لیے)؛

(iii) تعلیم (اقلیتی خواتین کے لیے 50فیصد نشستیں)۔

پی ایم وکاس اسکیم کے تحت، موجودہ مالی سال میں کوئی ہدف  سے متعلق  کچھ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

یہ معلومات اقلیتی امور کی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ر ا

U- 8202


(Release ID: 1947484) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Punjabi , Tamil