ریلوے کی وزارت
59524 کلومیٹر طویل براڈ گیج ریل لائن کی بجلی کاری کی گئی
Posted On:
09 AUG 2023 4:37PM by PIB Delhi
ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ :
-
50وندے بھارت ریل گاڑیاں شروع کی گئیں۔
-
جون 2023 تک 3946 روٹ کلومیٹر پر خودکار بلاک سنگلنگ فراہم کی گئی ۔
-
6108 اسٹیشنوں پر وائی فائی سہولت فراہم کی گئی
2023-08-01 تک 59524 کلومیٹر طویل براڈ گیج (بی جی) ریل لائن کی بجلی کاری کی گئی۔
بجلی کاری سے مندرجہ ذیل فائدے ہوئے ہیں۔
-
کام کاج میں ہونے والے خرچ میں کمی۔
-
مال گاڑیوں میں زیادہ مال ڈھلائی والی اور طویل مسافر گاڑیوں میں ، بجلی کے انجن لگائے جانے سے ان کی مال ڈھلائی کی گنجائش میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔
-
ریل پٹریوں کو تبدیل کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کر کے ریل سیکشنوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
-
ٹرانسپورٹ کا ، ماحولیات کے لئے سازگار طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔
-
درآمد کئے جانے والے خام تیل پر انحصار میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے غیرملکی کرنسی میں بچت ہوئی ہے۔
بجلی کاری کے پروجیکٹوں کی تکمیل کا انحصار مختلف عوامل پر ہے جیسے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی طرف سے فاریسٹ منظوری۔ مختلف قسم کے اخراجات میں کمی۔ مختلف حکام کی طرف سے قانونی منظوریاں۔علاقے کے جغرافیائی حالات ، پرجیکٹوں کے علاقوں میں نظم و ضبط کی صورتحال ، آب وہوا کے حالات کی وجہ سے کسی خاص پروجیکٹ مقام کے لئے ایک سال میں کام کاج کے مہینوں کی تعداد وغیرہ۔یہ سبھی عوامل پروجیکٹوں کی تکمیل پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
************
ش ح۔ ا س ۔ م ص
(U: 8179 )
(Release ID: 1947345)