عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن  اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمہ (ڈی او  پی پی ڈبلیو )نے مرکزی سرکار کے 70 لاکھ پنشن یافتگا ن کو فائدہ  پہنچانے کے لئے نومبر 2023 میں منعقدہونے والی ملک گیر ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ  مہم2.0 کے لئے جامع اصول وضوابط جاری کئے ہیں


پنشن یافتگان کے ذریعہ  ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ  جمع کرنے کے لئے ‘ فیس اتھینٹی کیشن  ٹکنالوجی  ’ کا استعمال کیا جائے گا

ملک گیر ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  کے 100شہروں میں  منعقد کی جائے گی

Posted On: 09 AUG 2023 6:03PM by PIB Delhi

پنشن یافتگان کے ذریعہ ہرسال نومبر کے مہینے میں   (80سال اور اس سے زیادہ عمر کے پنشن یافتگان کے لئے  اکتوبر کے مہینے میں  اپنی لائف سرٹیفکیٹ  جمع کرنے کے خصوصی التزام کے ساتھ ) لائف سرٹیفکیٹ  جمع کرانا ایک اہم سرگرمی ہے تاکہ  ان کی پنشن   کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

مرکزی سرکار کے  پنشن یافتگان کے  ‘ ایز آف لیونگ ’ کو بہتر بنانے کے لئے  پنشن  اور پنشن یافتگا ن کی بہبود کا محکمہ  ڈجیٹل  لائف سرٹیفکیٹ  (ڈی ایل سی )یعنی  جیون پرمان  کو وسیع  پیمانے پر بڑھاوا دے رہا ہے ۔ ابتدامیں  بایومیٹرکس کا استعمال کرکے  ڈی ایل سی جمع کرایا جاتا تھا۔ اس کے بعد محکمہ نے اطلاعات وٹکنالوجی کی وزارت نے ساتھ مل کر آدھارڈاٹا بیس پر مبنی  فیس  اتھنٹی کیشن  ٹکنالوجی سسٹم تیار کیا ۔ جس کے ذریعہ  اینڈرائڈ  پر مبنی  اسمارٹ فو ن سے  لائف سرٹیفکیٹ بھجوانا ممکن ہوا ہے ۔اس سہولت کے مطابق  کسی شخص  کی پہچان   چہرہ شناخت کرنے کی  تکنیک کے توسط سے کی جاتی ہے اور  ڈی ایل سی تیار ہوتا ہے ۔ یہ اہم ٹکنالوجی   نومبر  2021 میں  لانچ کی گئی ہے ۔ جس میں  پنشن یافتگا ن کے  بایو میٹرک آلات  پر انحصار کو کم کردیا ہے اور  اسمارٹ پر مبنی  ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر اس عمل کو  عوام کے لئے زیادہ آسان اور کفایتی بنادیا ہے ۔

ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لئے ڈی ایل سی / فیس اتھینٹی کیشن  ٹکنالوجی کے استعمال کے لئے  مرکزی سرکار کے تمام پنشن یافتگا ن کے  ساتھ ساتھ  پنشن  تقسیم  کرنے والی  اتھارٹیز کے درمیان بیداری پھیلانے کے مقصدسے  پنشن اور پنشن یافتگان کی  بہبود  کے محکمہ نے نومبر 2022  کے مہینے میں  37شہروں میں  ایک ملک گیر مہم شروع کی تھی ۔ یہ مہم بہت کامیاب رہی اور مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کو  35 لاکھ سے زیادہ   ڈی ایل سی جاری کی گئیں۔اسی طرح کی ایک مہم اب  50 لاکھ سے زیادہ   پنشن یافتگا ن کو  ہدف بنانے کے لئے  یکم نومبر سے 30 نومبر  2023 تک ملک کے 100شہروں میں  منعقد کی جائے گی۔ اس مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے اور  ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے ڈجیٹل طریقوں کا مکمل فائدہ  ملک کے دور دراز کےعلاقوںمیں  رہنے والے  پنشن یافتگان کو  پہنچانے اور  بہت بزرگ  / بیمار / بے سہارا پنشن یافتگان کو  لائف سرٹیفکیٹ میں مدد  مہیا کرنے کے لئے  جامع  اصول وضوابط جاری کئے گئے ہیں۔اس میں حکومت ہند کی وزارتوں  / محکموں  ،  پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں  اور پنشن یافتگان کی تنظیموں   کے تمام  اسٹیک ہولڈرس  کے رول / ذمہ داریوں کو پوری طرح سے اجاگر کیا گیا ہے۔ان اصول وضوابط میں مہم کے لئے اسٹیک  ہولڈر س کے ذریعہ  نوڈل  حکام  کے ذریعہ دفاتر  اور  بینک کی شاخوں  / پے ٹی ایم میں  حکمت عملی کے طورپر لگائے گئے بینر / پوسٹر کے توسط سے ڈی ایل سی / چہرہ شناخت کرنے کی تکنیک کے بارے میں بیداری  پھیلانا / مناسب تشہیر کرنا  اور جہاں تک ہوسکے  ڈی ایل سی / چہرہ شناخت کرنے کی تکنیک کا استعمال کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ جہاں تک ممکن ہو ڈور اسٹیپ  بینک کی خدمات کا فائدہ  اٹھایا جائے ۔بینک کی شاخوں  میں   وقف  اسٹاف کو  اینڈرائڈ فون سے لیس کیا جاتا ہے تاکہ جب پنشن یافتگان  لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے لئے  بینک کی شاخ میں آئیں تو اس ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاسکے ۔پنشن یافتگان کو  اپنے ڈی ایل سی جمع کرنے میں  کسی طرح کی تاخیر نہ ہو اس کے لئے کیمپو ں  کا انعقاد اور  صاحب فراش  پنشن یافتگا ن کے معاملے میں  ان کے گھر کا دورہ کرنا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ  پنشن یافتگان  کی فلاحی تنظیموں کو بھی حساس بنانے کے لئے  کیمپ منعقد کرنے کی غرض سے  محکمہ کی ٹیمیں  پورے ملک میں مختلف مقامات کا دورہ کریں گی تاکہ پنشن یافتگان کو لائف سرٹیفکیٹ  جمع کرنے کے لئے مختلف ڈجیٹل طریقوں کے استعمال میں مدد مہیا کی جاسکے ۔ٹوئٹر  ،فیس بک اور یو ٹیوب پر ویڈیوکا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے توسط سے بھی اس بارے میں مناسب تشہیر کی جائے گی۔

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8165


(Release ID: 1947294)