سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دستی طور پر میلا اٹھانے کے عمل کو ختم کرنے کے لیے،روبوٹ ’بانڈی کوٹ‘ ٹیکنالوجی
Posted On:
09 AUG 2023 4:07PM by PIB Delhi
بینڈیکوٹ جیسی مصنوعات جس ضرورت سے نمٹتی ہیں، وہ مین ہول کے نچلے حصے میں جمع شدہ گندگی اور میلے کو ہٹانے تک محدود ہے، جس سے نکاسی کے نظام بند ہوسکتے ہیں اور گٹر سے گندا مادّہ باہر آسکتا ہے۔ لہٰذا بلدیاتی اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مین ہول ڈی گرٹنگ کی مناسب مشینری حاصل کریں جو مین ہول کے اندر داخل ہونے کی ضرورت کے بغیر چلائی جا سکیں اور صفائی کا مناسب وقفہ بھی ترتیب دیں۔ متناسب مشینوں کو اپنا کر وقتاً فوقتاً اور ہنگامی طور پر ڈی گریٹنگ مین ہولز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے جو آسانی سے مقامی طور پر تیار کی گئی ہوں اور جو اگرزیادہ بہتر نہیں توتقریباً ایک جیسا ہی کام کریں گی نیزصفائی کے کارکنوں کے لیے اسی سطح کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی۔
شہروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مین ہولز اور گٹروں کے انتظام کے لیے سادہ، سستی مکینیکل مصنوعات استعمال کریں۔
ایم ایس قانون 2013 کی دفعہ33 کے مطابق، ہر مقامی اتھارٹی اور دیگر ایجنسیوں کو گٹر اور سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے لیے مناسب تکنیکی آلات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو مالی امداد، مراعات اور دوسری صورت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔
’’دستی صفائی کرنے والوں کے طور پر ملازمت کی ممانعت اور ان کی بحالی کے قواعد2013 (ایم ایس رولز، 2013)‘‘ کے مطابق آجر کے لیے حفاظتی سامان، آلات فراہم کرنا اور قواعد میں بیان کردہ حفاظتی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا لازمی ہے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے گٹر اور سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پی) جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ، مندرجہ ذیل کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) میں نمستے اسکیم کو لاگو کیا جا رہا ہے:-
-
بھارت میں صفائی کے کاموں میں صفر اموات۔
-
صفائی کے تمام کام ہنر مند کارکنوں کے ذریعہ انجام دیے جائیں گے۔
-
کوئی بھی صفائی کارکن، انسانی فضلہ کے مادے سے براہ راست رابطے میں نہیں آئے گا۔
-
اندراج شدہ اور ہنر مند صفائی کے کارکنوں سے خدمات حاصل کرنے کے لیے ،صفائی کی خدمات کے متلاشیوں (افراد اور اداروں) میں بیداری میں اضافہ۔
-
میکانائزڈ صفائی کی خدمات کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی رسپانس سینی ٹیشن یونٹس(ای آر ایس یو ایس) کو مضبوط اور فعال بنانا۔
-
صفائی کے کارکنوں کو صفائی کے اداروں کو چلانے کے لیے بااختیار بنانا اور مشینوں کی دستیابی کے ذریعے صفائی کے آپریشن کے میکانیکی طرقہ کار کو فروغ دینا۔
یہ اسکیم سیور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں کو، اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت، پیشہ ورانہ تربیت، حفاظتی سامان اور صحت بیمہ کی توسیع دے کر بھی باقاعدہ بناتی ہے تاکہ مشینی آلات سے محفوظ صفائی کو یقینی بنایا جا سکے اور ان کے وقار کو بڑھایا جا سکے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت نے جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*************************
ش ح۔ا ع۔ر ا
U- 8148
(Release ID: 1947117)
Visitor Counter : 102