سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بھارت نیو کار جائزہ پروگرام

Posted On: 09 AUG 2023 3:32PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی  وزیر جناب نتن گڈ کری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے28 جون 2023 کو تجاویز اور رائے کے  لئے  بھارت نیو کار جائزہ پروگرام سے متعلق  سینٹرل موٹر وہیکل رولز(سی ایم وی آر 1989 میں  مسودہ ضابطے 126 کی  (ای ) کے  جی ایس آر 464 ای  جاری کئے ہیں۔حسب ذیل  تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

یہ زمرہ ایم آئی  کی قسم کی منظور شدہ موٹر گاڑیوں پر لاگو ہوتا ہے [مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی موٹر گاڑیاں، جن میں ڈرائیور کی سیٹ کے علاوہ آٹھ نشستوں سے زیادہ  نہیں ہوتی ہیں] جن کا مجموعی وزن 3.5 ٹن سے کم ہوتا ہے،  جنہیں آٹوموٹو انڈسٹری سٹینڈرڈ(اے آئی ایس(197) کے مطابق ملک میں تیار یا درآمد کیا جاتا ہے۔

گاڑی کے انتخاب، ٹیسٹنگ پروٹوکول وغیرہ کے بارے میں تفصیلی طریقہ کار اے آئی ایس۔ 197  میں شامل ہے۔ منتخب گاڑیوں کی جانچ سینٹرل موٹر وہیکل ضابطے 1989 کا ضابطہ  126 میں درج جانچ ایجنسیوں میں کی جائے گی۔

ٹیسٹنگ ایجنسی اے آئی ایس-197 کے مطابق گاڑیوں کی جانچ کرے گی اور فارم بی- 70کے مطابق نامزد ایجنسی کو جائزہ  رپورٹ جمع کرائے گی۔ جائزہ  رپورٹ کی جانچ اور منظوری پر، گاڑی کی اسٹار درجہ بندی  کو نامزد ایجنسی کے ذریعہ نامزد پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

تاہم، ایسی گاڑیوں کے معاملے میں یہ ضابطہ لاگو نہیں ہوگا  جن کو  مرکزی حکومت کی طرف سے سینٹرل موٹر وہیکل ضابطے 1989 کی  پیداواری  ضرورتوں کی تصدیق یا ضابطہ 126 کے مطابق  ٹائپ  منظور شدہ   شرائط سے  چھوٹ دی گئی ہو۔

 مسودہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ یکم اکتوبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔

*************

 ( ش ح ۔ح ا ۔ رض (

U. No.8141



(Release ID: 1947096) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil